متاثرکن کہانیاں ۔ نادیہ ساجد
سکول کی گھنٹی بجنا، اساتذہ کی باتیں اور بچوں کا گھر کی طرف بھاگنا سرسید ماڈل سکول فار گرلز میں سب کچھ پرانا معمول نظر آتا تھا۔ اگرچہ نادیہ کے لئے سکول چلانے کا خیال نیا نہیں تھا جس نے اس سکول کو دوبارہ کھولا ہے جسے کبھی اس کی ساس چلایا کرتی تھیں. اس کے لیے اسکول کو منظم کرنا اور چلانا بنیادی مشکلات تھیں۔ نادیہ ساجد بھگوان پورہ میں رہتی ہے اور کرائے کی ایک عمارت میں سکول چلاتی ہے۔ اسے گلیوں میں پھرنے والے بچوں کو دیکھ کر اسکول چلانے کی تحریک ملی جنہیں ان کے والدین مالی مجبوریوں کی وجہ سے سکول نہیں بھیج سکتے۔
مزید پڑھیں