شعیب بینکاری کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور قرض کی وصولی، ریکوری اور لیٹیگیشن مینجمنٹ میں گہری مہارت کے حامل ہیں ۔ اپنے وسیع ترین کیر ئیر کے دوران وہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک جیسے نمایاں مالیاتی اداروں میں اہم ذمہ داریا ں انجام دے چکے ہیں ۔ شعیب ،گزشتہ تین برسوں (ستمبر 2022 تا 2025) کے دوران خوشحالی مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ سے بھی منسلک رہے، جہاں انہوں نے کلیکشن اور ریکوری ڈیپارٹمنٹ کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا جو اب ’اسپیشل ایسیٹ مینجمنٹ (SAM) کے طور پر کام کر رہا ہے ۔قرض کی وصولیوں، ریکوری اور لیٹیگیشن کے شعبہ جات میں ان کے وسیع تجربے نے بینک کے ریکوری فریم ورک کو نہ صرف مضبوط کیا بلکہ مینجمنٹ کے زیر انتظام متعدد اسٹریٹجک پورٹ فولیو میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

کارپوریٹ گورننس

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی پالیسیاں پیشہ ور بینکار اور سوشل ڈیویلپرز پر مشتمل ایک خودمختار نجی شعبے کا بورڈ تشکیل دیتا ہے. یہ بورڈ ایک مستحکم اور صارف پر توجہ مرکوز کرنے والا پلیٹ فارم قائم کرنے میں انتظامیہ کی راہنمائی کرتا ہے. کام کے لئے متحرک ماحول اور مسابقتی کلچر پیدا کرنے کے لئے بینک کی مرکزی انتظامیہ کا انتخاب بینکاری کے شعبے سے کیا گیا ہے جو آپریشنز اور مالیاتی انتظام کے اصولوں میں مہارت رکھتے ہیں جبکہ ایک مضبوط ڈلیوری چینل مختلف شعبوں سے مارکیٹنگ کا پس منظر رکھنے والے پروفیشنلز سے رہنمائی حاصل کرتا ہے. خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (سابقہ خوشحالی بینک لمیٹڈ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد وضوابط کے تحت کام کرتا ہے۔

 

کمپنی رجسٹریشن نمبر: 0064531
نیشنل ٹیکس نمبر: 2187058-6

کمپنی کا لائسنس نمبر: MFI-021

آڈیٹر: BDO ابراہیم اینڈ کمپنی
قانونی مشیر: سمدانی اور قریشی