کہانیاں جن کا جاننا اہم ہے ۔ سمیرا ندیم
اگر صرف ایک لفظ میں سمیرا کو بیان کرنا ہو تو وہ ہو گا پرامید۔ سمیرا ایک پارلر چلاتی ہے جہاں کلائینٹس کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ لیکن یہ سب کچھ اس کے لئے بھی آسان نہیں تھا۔ کم عمری میں ہی اس کی شادی ہوگئی تھی اور اپنے شوہر کی کمزور مالی حیثیت کی وجہ سے اس نے متعلقہ کورس کرنے کے بعد گھر میں ہی ایک پارلر کھول لیا۔ تاہم شوہر کی دوسری شادی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اسے اپنے والد کے گھر واپس آنا پڑا۔ پانچ بچوں کی نوجوان ماں ہونے کے حیثیت سے وہ مالی تعاون کے لئے اپنے شوہر پر بھروسہ نہیں کر سکتی تھی خاص طور پر جب اس کے مالی حالات بھی ٹھیک نہیں تھے اور اس پر ایک اور خاندان کی کفالت کی ذمہ داری بھی تھی۔ اس کے والدین اور خصوصا والد ہر مشکل وقت میں اس کا سب سے بڑا سہارا بنے رہے۔
مزید پڑھیں