سلائی کڑھائی اس کا واحد ذریعۂ آمدنی تھا جس کی آمدنی پانچ افراد پر مشتمل خاندان کے لئے ناکافی تھی اور ایک سکول کینٹین چلانا شدید مالی مسائل کی وجہ سے قابل عمل نہیں تھا. لیکن خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے گھر گھر اپنا پروگرام متعارف کروانے اور گروپ قرضوں کے باعث گلزار بی بی کی زندگی بہتر ہوگئی۔
اس نے پہلے قرضے کے بعد دوسرا اور پھر مزید قرضے لیے اور تمام قرضے بروقت ادا کیے، آج گلزار بی بی بینک سے چار سے پانچ قرضےحاصل کرچکی ہے اور اپنی آمدنی کے مستقل ذریعے اسکول کینٹین کو مزید بہتر بنانے کے لیے بینک سے مزید مدد اور رہنمائی کے حصول کی خواہاں ہے۔ ااس کے حالیہ قرضے کی مالیت 19,500 روپے ہے، اس نے تمام قرضے مخصوص ضروریات کے لئے تھے، پہلا قرضہ کینٹین کا معیار بہتر کرنے کے لیے اور باقی مقامی دوکانوں داروں سے نقد رقم سے کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کے لیے تھے۔
اپنی بیٹی کی شادی اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داریوں کے ساتھ خوشحالی قرضے نے گلزار بی بی کو اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا دیا ہے جو بہت سے خاندانوں کو درپیش ہوتی ہے یعنی ایسا شوہر جوروزمرہ اخراجات میں اپنا حصہ نہیں ڈالتا۔ آج وہ صرف حالات کا مقابلہ کرنے والی جنگجو ہی نہیں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت کے لئے کامیابی سے پیسے کما کر ایک فاتح بھی بن چکی ہے۔