شمیم زاہد ۔ مقابلہ کرنے والی
شمیم بڑی خواہشوں اور وسائل کی عدم موجودگی میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی مدد کے لئے سراپا ستائیش ہے۔ دس ہزار روپے قرض لے کر اس نے ایک کریانہ سٹور سے شروعات کی جو جلد ہی اسکے بچوں کی تعلیم وتربیت کا واحد ذریعہ بن گیا۔
اگرچہ سٹور شروع کرتے وقت اس نے خاندان کی طرف سے دباؤ کا سامنا کیا لیکن جس طرح شمیم نے اپنے خاندان کی مدد کی آج وہی خاندان اس پر فخر کرتا ہے۔ آج اس کا کریانہ سٹور اس کے لیے ذریعہ آمدنی سے کہیں بڑھ کر ہے. وہ نہ صرف پرعزم ہے بلکہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ذریعے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لحاظ سے ایک فاتح بھی ہے۔ اس کا حالیہ قرض 24000 روپے ہے اور وہ اپنے سٹور کو وسعت دینے، بیٹیوں کی شادیاں کرنے اور اپنا گھر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔