شعیب بینکاری کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور قرض کی وصولی، ریکوری اور لیٹیگیشن مینجمنٹ میں گہری مہارت کے حامل ہیں ۔ اپنے وسیع ترین کیر ئیر کے دوران وہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک جیسے نمایاں مالیاتی اداروں میں اہم ذمہ داریا ں انجام دے چکے ہیں ۔ شعیب ،گزشتہ تین برسوں (ستمبر 2022 تا 2025) کے دوران خوشحالی مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ سے بھی منسلک رہے، جہاں انہوں نے کلیکشن اور ریکوری ڈیپارٹمنٹ کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا جو اب ’اسپیشل ایسیٹ مینجمنٹ (SAM) کے طور پر کام کر رہا ہے ۔قرض کی وصولیوں، ریکوری اور لیٹیگیشن کے شعبہ جات میں ان کے وسیع تجربے نے بینک کے ریکوری فریم ورک کو نہ صرف مضبوط کیا بلکہ مینجمنٹ کے زیر انتظام متعدد اسٹریٹجک پورٹ فولیو میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

 

 

سرمایہ کاروں کی شکایات کی صورت میں، آپ ذیل کے ذریعے بینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ذکر شدہ ٹچ پوائنٹ: نام: محترمہ فرحین اظہر

عہدہ: مینیجر کارپوریٹ امور