خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ہنزہ میں نئی برانچ کا افتتاح کر دیا
Oct 26, 2017خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے ہنزہ میں اپنی نئی شاخ کا آغاز کرد یا ہے۔ یہ گلگت بلتستا ن خطہ میں بینک کی تیسری شاخ ہے۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک کا مقصد پاکستان کے اہم مائیکروفنانس بینک کی حیثیت سے برانچ نیٹ ورک کو وسیع کرناہے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی ہنزہ برانچ میں تمام بینکنگ سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔ جس میں گروپ اور ایم ایس ایم ای قرضہ، ڈیپا زٹ، ترسیلات، آن لائن ٹرانسفر اور انشورنس سمیت تمام سروسز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور WWF پاکستان کو سرسبز بنانے کی راہ پر گامزن
Sep 17, 2017خوشحالی بینک اور WWF نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پرمشترکہ طورپر 2,000 سے زائد پودے لگائے -
سرسبز پاکستان کے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور WWF پاکستان نے مشتر کہ اشتراک سے ایک بار پھر WWF پاکستان کی مہم ’ٹری -اے-تھون (Tree-A-Thon) کے دوسرے مرحلے میں 2,000 پودے لگائے ۔ اس نوعیت کے اشتراک میں دونوں اداروں کا مقصد شجر کاری کی اہمیت اور با قاعدگی سے پودے لگا کر ماحول کو محفوظ بنانے کا پیغام اپنے ملازمین کے علاوہ وسیع پیمانے پر عام لو گوں تک پہنچانا ہے۔ یہ پیغام خوشحالی بینک کا عزم ہے۔
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا پاکستان میں اپنے مائیکروفنانس بینکنگ کے 17 سال مکمل ہونے پر جشن
Aug 11, 2017پاکستان کے سب سے بڑا مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنی 17ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ خوشحالی بینک پچھلے 17 سالوں سے خوشحال پاکستان کا عزم لیئے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کے فروغ اور اس کے ذریعے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے سر گرم ہے۔
مزید پڑھیں
خوشحالی بینک کا ORACLE CLOUD READY INFRASTRUCTURE کے ذریعے اپنے بنیادی بینکنگ آپریشنز کی استعداد کار میں اضافہ
Aug 02, 2017خوشحالی بینک نے اپنی کاروباری ترقی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے IT انفراسٹرکچر کی مسلسل اپ گریڈنگ کے حصے کے طور پر Oracle Engineered Systems کا انتخاب کیا ہے. اب خوشحالی بینک اپنی بنیادی بینکنگ ایپلی کیشنز Oracle Exastack پر منتقل کرنے والے عالمی مائیکرو فنانس بینکوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے. 2020 تک تیزرفتار توسیع کے منصوبوں اور ایک نئی حاصل کردہ بنیادی بینکنگ ایپلیکشن کے ساتھ خوشحالی بینک کو نئے سافٹ ویئر اور دیگر متعلقہ ایپلی کیشنز کے لئے درکار کارکردگی کے لئے ایک قابل بھروسہ، مضبوط اور قابل توسیع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت تھی.
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کا WWF کے اشتراک سے پاکستان کو سرسبز بنانے کا منصوبہ
May 03, 2017خوشحالی مائیکروفنانس بینک نےWWFپاکستان کی مہم ٹری اے تھون کے حصے کے طور پر دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف حصوں میں 2500 مقامی درخت لگا کر ملک کو سرسبز بنانے کی مہم کے لئے اپنے اتحاد کا اعلان کیا ہے. اس مہم میں عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں پر توجہ مرکوز کی جائے گی.
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور IFC کا ہاؤسنگ فنانس ٹریننگ کا انعقاد
Apr 26, 2017ورلڈ بینک گروپ کے ممبر IFC نے اپریل میں پاکستان کے معروف مائیکروفنانسبینک خوشحالی مائیکروفنانسبینک میں ہاؤسنگ مائیکرو فنانس ٹریننگ کا انقعاد کیا. اس کا مقصد حال ہی میں بینک کی طرف سے شروع کی جانے والی مائیکرو ہاؤسنگ پروڈکٹ پر بینک کے لون آفیسرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا. اپریل 2016 میں شروع ہونے والی یہ ٹریننگ ایک وسیع IFC/ خوشحالی مشاورتی شراکت کا حصہ ہے جس کے تحت IFC پاکستان کی پسماندہ کمیونٹی کے لئے ایک ہاؤسنگ مائیکرو فنانس پروڈکٹ تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے. یہ پروڈکٹ صارفین کی شناخت اور مخصوص مطالبات کا اندازہ لگانے کے لئے ایک ہاؤسنگ فنانس سروے منعقد کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے.
مزید پڑھیں