Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 19:12
Press default
خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور IFC کا ہاؤسنگ فنانس ٹریننگ کا انعقاد
26 Apr, 2017

ورلڈ بینک گروپ کے ممبر IFC نے اپریل میں پاکستان کے معروف مائیکروفنانسبینک خوشحالی مائیکروفنانسبینک میں ہاؤسنگ مائیکرو فنانس ٹریننگ کا انقعاد کیا. اس کا مقصد حال ہی میں بینک کی طرف سے شروع کی جانے والی مائیکرو ہاؤسنگ پروڈکٹ پر بینک کے لون آفیسرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا. اپریل 2016 میں شروع ہونے والی یہ ٹریننگ ایک وسیع IFC/ خوشحالی مشاورتی شراکت کا حصہ ہے جس کے تحت IFC پاکستان کی پسماندہ کمیونٹی کے لئے ایک ہاؤسنگ مائیکرو فنانس پروڈکٹ تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے. یہ پروڈکٹ صارفین کی شناخت اور مخصوص مطالبات کا اندازہ لگانے کے لئے ایک ہاؤسنگ فنانس سروے منعقد کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے. IFC کے ساتھ شراکت کے پہلے مرحلے میں بینک گھر کی بہتری کے لئے مالی امداد فراہم کرے گا اور بعد کے مرحلے میں گھر خریدنے کے لئے مالی مدد کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پروڈکٹ میں ترمیم کے منصوبے موجود ہیں.

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گھروں کی شدید ضرورت ہے جہاں تقریبا 20ملین افراد بے گھر ہیں. اس صورتحال کو پچھلے کئی سالوں کے دوران زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات نے مزید پیچیدہ بنا دیا ہے. پاکستان بھر میں 163 مقامات پر موجودگی، 600000 قرض لینے والوں اور 1.5 بچت کرنے والوں کے ساتھ خوشحالی تنخواہ دار اور کاروباری دونوں طبقوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہاؤسنگ مائیکروفنانس میں طبع آزمائی کے لئے پوری طرح تیار ہے. K.M.B کے صدر غالب نشتر نے حال ہی میں کہا، "ہم نے درست اثاثے اور ذمہ داری کے انتخاب کے ذریعے اپنے مائیکروفنانس صارفین کو موزوں حل فراہم کرنے کی کوشش کی ہے. ہمارا مقصد غربت کے چکر سے نکلنے میں لوگوں کی مدد کرنا اور مارکیٹ لیڈر کی حثیت سے گروپ قرض کے ساتھ ساتھ انفرادی کاروباری قرض کی فراہمی ہے.ہاؤسنگ فنانس طویل عرصے سے ایک اہم ضرورت تھی اور بینک صحیح میکنزم سے کے ذریعے، جسے تیار کرنے میں IFC ہماری مدد کر رہا ہے، اسے حل کرنے کے لئے پر امید ہے."

IFC کے ریجنل مائیکروفنانس اسپیشلسٹ محمد خالد کے مطابق پناہ گاہصرف ایک بنیادی انسانی ضرورت ہی نہیں ہے جو لوگوں کی بہبود کو یقینی بناتی ہے یہ ایک ذاتی اور پیداواری اثاثہ بھی ہے جس کی قدر وقت کے ساتھ بڑھتی رہتی ہے اور آمدنی حاصل کرنے کے لئے کم آمدنی والے گھرانوں کو مدد فراہم کرتی ہے. یہ مارکیٹ بہت وسیع ہے کیونکہ پاکستان میں اکثریت کو یا تو گھر کی ضرورت ہے یا موجودہ گھر کو بہتر بنانے کی.

اپنے عالمی مالیاتی رسائی اہداف کے پیش نظر پاکستان ورلڈ بینک گروپ کے لئے ایک ترجیحی ملک ہے. گذشتہ تین سالوں میں نجی سیکٹر کو فروغ دینے اور مالیاتی سہولت کاروں کے ذریعے MSME کے لئے مالیات تک رسائی بڑھانے کے لئے IFC نے اس کے مطابق پاکستان میں اپنے سرمایہ کاری مشاورتی کام کو بڑھا دیا ہے.

 

IFC کے بارے میں

ورلڈ بینک گروپ کا ممبر IFC سب سے بڑا عالمی ترقیاتی ادارہ ہے جس کی توجہ کا مرکز ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں نجی شعبہ ہے. دنیا بھر میں 2000 سے زائد کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے IFC اپنے سرمائے، مہارت اور اثرورسوخ کو ان جگہوں پرمواقع پیدا کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے. پاکستان مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے میں ان ممالک میں شامل ہے جہاں IFC کی موجودگی سب سے زیادہ ہے. 1956 سے IFC کے پاکستان میں مجموعی طویل مدتی معاہدوں کی مالیت، مختصر مدت تجارتی فنانس GTFP میں تقریباً 4 بلین امریکی ڈالرز کے ساتھ، 4.5 بلین سے زائد ہے (جس میں تیاری کے لئے 1.2 بلین امریکی ڈالرز شامل ہیں). IFC انسانی غربت ختم کرنے اور مشترکہ خوشحالی  بڑھانے کی عالمی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے نجی شعبے کی معاونت خواہش مند ہے.

www.ifc.orgمزید معلومات کے لئے وزٹ کیجئے، 

 

خوشحالی مائیکروفنانسبینک کے بارے میں

خوشحالی مائیکروفنانسپاکستان کی مائیکروفنانسبینکنگ انڈسٹری کا اولین ادارہ ہے جو 2000 میں غربت کی مشکلات سے نمٹنے اور مالیات تک رسائی کے لئے بنایا گیا تھا. کئی دہائیوں کے بعد بینک نے پاکستان کی دیہی اور شہری کمیونٹی کے لئے جدید ترین مالی اور ترسیلی مینجمنٹ کے نظاموں میں سرمایہ کاری کے لئے مضبوط مالی کاروائیوں اور پروڈکٹ مینجمنٹ کے ذریعے صارفین پر توجہ مرکوز کرنے والی مہارت پیدا کی ہے.