Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 19:13
Press default
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کا WWF کے اشتراک سے پاکستان کو سرسبز بنانے کا منصوبہ
03 May, 2017

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نےWWFپاکستان کی مہم ٹری اے تھون کے حصے کے طور پر دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف حصوں میں 2500 مقامی درخت لگا کر ملک کو سرسبز بنانے کی مہم کے لئے اپنے اتحاد کا اعلان کیا ہے. اس مہم میں عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں پر توجہ مرکوز کی جائے گی.

سی ڈی اے کے تعاون سے کچنار پارک، اسلام آباد میں کچنار اور پائن کی مختلف اقسام کے 200 پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا. خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے 70 سے زائد ملازمین نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا جس میں بینک کی سینئر مینجمنٹ بھی شامل ہے. اس موقع پر بات کرتے ہوئے بینک کے سی ای او اور صدر نے کہا،"WWF کے ساتھ ہماراتعاوں اس مہم سے بڑھ کر ہے اور ماحول کے تحفظ کے مختلف طریقوں تک پھیلا ہوا ہے اور پائیدار، صحتمند ماحول کے لئے کردار ادا کر رہا ہے. گھر اور کام کی جگہ پر ہم سب کو شعوری کوشش کرنی چاہیئے اور آلودگی/ کچرے میں کمی اور جہاں تک ممکن ہو دوبارہ استعمال کے قابل/ قابل تجدیدمواد کے استعمال کے لئے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے.

جبکہ WWF پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر پروگرام مسٹر رب نواز کہتے ہیں، "ہم سیارے کے قدرتی ماحول کی تباہی کو روکنے کے لئے اور ایک ایسے مستقبل کی تعمیر جس میں انسان فطرت سے ہم آہنگ ہو کر رہتے ہوں کے لئےپائیدار درخت اگانے کو ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں. ہم اپنے ساتھ اشتراک کے لئے KMBL کے شکر گزار ہیں اور مستقبل قریب میں اس قسم کے مزید تعاون کی منتظر ہیں.

 WWF نے ماضی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف جنگ اور ماحول کے تحفظ کے لئے  دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی شراکت کی ہے. یہ تنظیم فطرت کے تحفظ کی بہت پرانی حمایتی ہے اور ملک میں قابل پیمائش تبدیلی لانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے.