Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 19:13
Press default
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ہنزہ میں نئی برانچ کا افتتاح کر دیا
26 Oct, 2017

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے ہنزہ میں اپنی نئی شاخ کا آغاز کرد یا ہے۔ یہ گلگت  بلتستا ن خطہ میں بینک کی تیسری شاخ ہے۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک کا مقصد پاکستان کے اہم مائیکروفنانس بینک کی حیثیت سے برانچ نیٹ ورک کو وسیع کرناہے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی ہنزہ برانچ میں تمام بینکنگ سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔ جس میں گروپ اور ایم ایس ایم ای قرضہ،  ڈیپا زٹ،  ترسیلات،  آن لائن ٹرانسفر اور انشورنس سمیت تمام سروسز شامل ہیں۔

 

افتتاح کے موقع پر مینیجر ڈسٹریبیوشن عدنان ستار کے ساتھ ریٹیل اور مارکیٹنگ کی سینیئر مینجمنٹ اور ایریا مینیجر گلگت  بلتستان سمیت دیگر عہدادار شامل تھے۔

 

 اس موقع پر صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک غالب نشتر نے اپنے پیغام میں کہا'' دور دراز کے شمالی علاقے صلاحیتوں سے بھر پور ہیں۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک ان علاقوں کے تمام لوگوں کے لیے مالی خدمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ گلگت  بلتستان میں برانچ نیٹ ورک کے قیام سے خوشحالی مائیکروفنانس بینک چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ہونے والی اقتصادی ترقی میں کاروبار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔''

 

تقریب میں مینیجر ڈسٹریبیوشن عدنان ستارنے بات کرتے ہوئے کہا   " دیگر علاقوں کے علاوہ، خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی خاص توجہ کا مرکز گلگت  بلتستان کا علاقہ ہے۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ جو شمالی علاقوں کے لوگوں کے لیے روز بروز کاروبار کے نئے مواقع فراہم کر رہی ہے اور یہاں بینک کی ضرورت کو یقینی بناتی ہے۔''

 

خوشحالی مائیکروفنانس بینک کا مقصد گلگت  بلتستان میں نئے کاروبار شروع کرنے والے شہریوں کے لیے اہم ذریعہ بننا ہے۔ اس سے گلگت  بلتستان کے شہریوں کے لیے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے علاوہ خوشحالی بینک خواتین کو بذریعہ بینکنگ سروسز بچت اور سرمایہ کاری کرنے پر حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

بینک کے نیٹ ورک میں توسیع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو سپورٹ کرتی ہے جس کا مقصد دوردرازعلاقوں تک بینکنگ سروسز پہنچانا ہے۔خوشحالی بینک 2017میں اب تک پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو  149 شاخوں اور 24سروس سینٹرز تک وسعت دے چکا ہے۔