Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 19:13
Anniv Facebook Post
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا پاکستان میں اپنے مائیکروفنانس بینکنگ کے 17 سال مکمل ہونے پر جشن
11 Aug, 2017

پاکستان کے سب سے بڑا مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنی 17ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ خوشحالی بینک پچھلے 17 سالوں سے خوشحال پاکستان کا عزم لیئے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کے فروغ اور اس کے ذریعے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے سر گرم ہے۔

 

پچھلے 17 سالوں میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پچاس لاکھ سے زائد صارفین تک اپنی خدمات پہنچا چکا ہے اور مستقبل میں اپنے برانچ نیٹ ورک کو مزید وسیع کرتے ہوئے، خوشحالی بینک کا عزم ہے کہ مزید ان لوگوں اور علاقوں تک رسائی حاصل کرے جو ابھی تک بینکاری کی سہولیات سے مستفید نہیں ہو رہے۔ چھوٹے کاروباری  ا  فراد کی ترقی سے ہی ملک کی اقتصادی ترقی کی راہ  ہموار ہوگی۔

 

اس  موقع پر بات کرتے ہوئے صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک غالب نشتر نے کہا ''  خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا  2000  ء  سے7 201 ء تک کا سفر ایک کامیابی ہے اور بینک کے لوگوں کے لیے اس سفر سے منسلک ہونا ایک اعزازہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان میں مائیکرو فنانس بینکنگ کا رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پہلا لائسنس یافتہ بینک بھی ہے۔"

 

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ " چھوٹے کاروباری اداروں میں مالی معاونت اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے سے پائیدار معیشت کا فروغ اس سفر کا قابل ذکر حصہ ہے۔ بینک نے بے شمار پاکستانیوں کی زندگیوں  کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنے نئے چیلنجز کے ساتھ ترقیاتی مارکیٹ میں روایتی مالی خدمات کی فراہمی کے لیے  محاذ  پر موجود ہے۔''

 

2000ء   میں افتتاح کے بعد خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنے نیٹ ورک کو 147شاخوں اور پنجاب میں 20 سروس سینٹروں تک وسیع کیاہے۔ پاکستان میں ڈیڑھ ملین فعال صارفین کے ساتھ اب تک  5.5 ملین سے زائد قرضوں کی تقسیم سے آج یہ پاکستان کا سب سے بڑا مائیکرو فنانس  بینک بن گیا ہے۔