خوشحالی بینک کا ORACLE CLOUD READY INFRASTRUCTURE کے ذریعے اپنے بنیادی بینکنگ آپریشنز کی استعداد کار میں اضافہ
02 Aug, 2017
خوشحالی بینک نے اپنی کاروباری ترقی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے IT انفراسٹرکچر کی مسلسل اپ گریڈنگ کے حصے کے طور پر Oracle Engineered Systems کا انتخاب کیا ہے. اب خوشحالی بینک اپنی بنیادی بینکنگ ایپلی کیشنز Oracle Exastack پر منتقل کرنے والے عالمی مائیکرو فنانس بینکوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے. 2020 تک تیزرفتار توسیع کے منصوبوں اور ایک نئی حاصل کردہ بنیادی بینکنگ ایپلیکشن کے ساتھ خوشحالی بینک کو نئے سافٹ ویئر اور دیگر متعلقہ ایپلی کیشنز کے لئے درکار کارکردگی کے لئے ایک قابل بھروسہ، مضبوط اور قابل توسیع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت تھی. اس کے علاوہ خوشحالی بینک اپنے ڈیٹا سینٹر فٹ پرنٹس کو مضبوط بنانے اور انتظامی اور مینٹیننس کے کاموں کے لئے درکار وقت کو کم کر کے انتظامی اخراجات کم کرنے کے طریقے ڈھونڈھنے کا بھی خواہشمند تھا.