Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 19:13
Group Photo
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور WWF پاکستان کو سرسبز بنانے کی راہ پر گامزن
17 Sep, 2017

خوشحالی بینک اور WWF نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پرمشترکہ طورپر 2,000 سے زائد پودے لگائے -

 

سرسبز پاکستان کے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور WWF  پاکستان  نے مشتر کہ  اشتراک  سے ایک بار  پھر  WWF  پاکستان کی مہم ’ٹری -اے-تھون  (Tree-A-Thon)  کے دوسرے مرحلے میں 2,000 پودے  لگائے ۔ اس نوعیت کے  اشتراک  میں  دونوں  اداروں کا مقصد شجر کاری کی اہمیت اور  با قاعدگی سے پودے لگا کر ماحول کو محفوظ بنانے کا پیغام اپنے ملازمین کے علاوہ وسیع پیمانے پر عام لو گوں تک پہنچانا ہے۔ یہ پیغام خوشحالی بینک کا عزم ہے۔

 

شجر کاری مہم کے اس دوسرے مرحلے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ 150 سے زائد ملازمین نے حصہ لیا ۔ شجرکاری اسلام آباد کے چمن میٹرو اسٹیشن کے ساتھ جی1/8- کی گرین بیلٹ پر کی گئی۔

 

اس موقع پر بینک کے مارکیٹنگ ہیڈ، نبیل سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا،”خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی یہ ماحول کے تحفظ کی مہم پاکستانیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کا تسلسل ہے۔ WWFکے ساتھ ہمارے اشتراک کا مقصد صرف شجرکاری نہیں بلکہ ان درختوں کی افزائش بھی ہے۔ شجرکاری اور طویل المیعاد نگہبانی کے ذریعے ہمارا مقصد کمیونٹیز کے لیے اہم اثاثوں کی تخلیق ہے۔“

 

آج کی دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافے، پانی کی کمی  اور بڑھتی آلودگی جیسے بہت سے ماحولیاتی مسائل سے دوچار ہے۔ ان مسائل کا ایک حل مزید شجرکاری ہے اور  اس طرح کی مہم   ماحول کو  بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

 

شجرکاری مہم کا پہلا مرحلہ مئی 2017  میں انجام پایا تھا جس میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی سینئر انتظامیہ اور WWF  پاکستان کے نمائندوں  نے کچنار پارک میں شجرکاری کی تھی۔