خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صارفین کی CITI_PPAF مائیکروانٹریپرنیورشپ ایوارڈز میں پذیرائی

Jul 09, 2018

 خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے کامیاب مائیکرو انٹرپرینورز کو بارہویں  سٹی پی پی اے ایف مائیکرو انٹرپرینورشپ ایوارڈ کے موقع پر ایوارڈ دئیے گئے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو اپنی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں
Press default

خوشحالی مائیکروفنانس بینک اورپی ٹی سی ایل کے درمیان معاہدہ

Jun 12, 2018

خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ نے پی ٹی سی ایل ملازمین  کے لیے فنانسنگ سکیم کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

معاہدے پر دستخط  جنرل مینیجر ہیومن ریسورس آپریشن، سعدیہ منصور اور صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک، غالب نشتر نے کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے سینیئر عہدیدار بھی شامل تھے۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ٹی سی ایل ملازمین کو مختلف مالیاتی خدمات کی ہیں جن میں ہونڈا پاکستان کے ذریعے موٹر سائیکل کی خرید، تنخواہ پر قرض، ہیلتھ انشورنس، گھر بنانے کے لیے قرض اور ڈیپازٹ سائیڈ پراڈکٹ شامل ہیں۔


مزید پڑھیں
Anniv Facebook Post

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے درمیان معاہدہ

Jun 05, 2018

 خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام  کے درمیان گلگت بلتستان میں مل کر کام کرنے پر معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کے تحت  آغا خان رورل سپورٹ پروگرام خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو علاقے میں مالی خدمات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ دونوں اداروں نے گلگت بلتستان کی عوام کی ضروریات کے مطابق مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ اتحاد سازی کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جو مقاقی کمیونٹی کے سماجی اور اقتصادی حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کا مقصد علاقے میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا اور مقاقی لوگوں کو اپنی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم ک


مزید پڑھیں
Group Photo

خوشحالی مایئکروفنانس نے گرین آفس کا اعزاز حاصل کر لیا

May 29, 2018

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے حال ہی میں ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن۔ پاکستان کی جانب سے اپنے ہیڈ آفس میں پائیدار ماحولیاتی طریقوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں پر گرین آفس سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل کیا۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اس پروگرام میں 2017ء میں شمولیت اختیار کی اور چھ ماہ کے اندر سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس وقت کے دوران خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے  ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کیا تا کہ وہ مؤثر اقدامات انجام دے سکیں جو بجلی، پانی اور کاغذ جیسے وسائل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کر کے دفتر میں کاربن کے اثرات کو کم کرے۔ اس سرٹیفیکیشن کے لئے توانائی کی کھپت می


مزید پڑھیں
Green Office Diploma

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے بینچ میٹرکس کے رسک نیوکلیئس کا انتخاب کر لیا ہے

Mar 21, 2018

 خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لیمیٹڈ نے خودکار ریگولیٹری کمپلائنس مینجمینٹ سسٹم کو نافذ کرنے کے لئے بینچ میٹرکس کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس سے بینک کے  سسٹم کو موئثر بنانے میں مدد ملے گی۔

  بینچ میٹرکس کے رسک نیوکلیئس سسٹم سے ریگولیٹری کمپلائنس کی مانیٹرنگ مکمل خودکار نظام کے ذریعے ہو گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، صدر اور سی ای او، خوشحالی بینک، غالب نشتر نے کہا "خوشحالی بینک ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے پر ترجیح دیتا ہے۔ اس سے انتظامی امور مضبوط ہوتے ہیں اور کام کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔"


مزید پڑھیں
Press default

خوشحالی مائیکروفنانس بینک 1لنک کا 36واں ممبر بن گیا ہے

Mar 12, 2018

 خوشحالی مائیکرو فنانس بینک 1 لنک کارکن بن گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی تقریب کراچی میں واقع 1 لنک کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے اس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، غالب نشتر اور 1 لنک کی جانب سے اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نجیب آگرہ والا نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 1 لنک (گارنٹی) لمیٹڈ پاکستان میں سب سے بڑا سوئیچ ہے جو کسٹمرز کو ڈیجیٹل بینکاری کی خدمات میں سہولت فراہم کرتا ہے۔


مزید پڑھیں
Press default