خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لیمیٹڈ نے خودکار ریگولیٹری کمپلائنس مینجمینٹ سسٹم کو نافذ کرنے کے لئے بینچ میٹرکس کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس سے بینک کے سسٹم کو موئثر بنانے میں مدد ملے گی۔
بینچ میٹرکس کے رسک نیوکلیئس سسٹم سے ریگولیٹری کمپلائنس کی مانیٹرنگ مکمل خودکار نظام کے ذریعے ہو گی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، صدر اور سی ای او، خوشحالی بینک، غالب نشتر نے کہا "خوشحالی بینک ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے پر ترجیح دیتا ہے۔ اس سے انتظامی امور مضبوط ہوتے ہیں اور کام کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔"
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان کا سب سے بڑا مائیکرو فنانس ادارہ ہے، جس کا ملک بھر میں 173 شاخوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔ سترہ سال سے زائد عرصے کے دوران بینک نے صارفین پر توجہ مرکوز رکھنے والے ماہرین کی خدمات فراہم کی ہیں۔ مضبوط مالیاتی آپریشن اور سہولیات کا مقصد پاکستان کے دیہی اور شہری آبادیوں کے لیے سرمایہ کاری کے موقع فراہم کرنا ہے۔
بینچ میٹرکس اداروں کے مینجمنٹ سسٹم میں مشکلات کے خودکار طریقے سے حل کے لیے مشاورتی خدمات فراہم کرنے والی معروف کمپنی ہے۔ ان کی ٹیم نے بحرین، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، فرانس، کینیڈا اور پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کئی ملٹی نیشنل اداروں کو خدمات فراہم کی ہیں۔