پاکستا ن کے سب سے بڑے مائیکروفنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے الائیڈ سولر(پاکستان میں ڈی لائٹ کے آفیشل پارٹنر) کے ساتھ شراکتی معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ شراکت داری صارفین کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے جس کے تحت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اب اپنے صارفین کے لیے سولر ہوم سسٹم اور سولر لائٹنگ کا حصول آسان اقساط پر ممکن بنائے گا۔ معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہاــ"خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور الائیڈ سولر دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں ایک ساتھ مل کر کام کریں گے ، اس اقدام سے ان کی رہنے سہنے پر مثبت اثر پڑے گا"۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا " شمسی توانائی ایک قابل تجدید توانائی کا ذریعہ ہے اور اس طرح کے متبادل توانائی کے ذرائع کی تلاش ملک میں توانائی کی فراہمی میں موجودہ کمی کی وجہ سے ایک اہم ترجیح ہے"۔
ملک میں توانائی کے بحران کو دیکھتے ہوئے یہ اسٹریٹجک اتحاد قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دے گا۔ اور بینک کے صارفین کے لیئے بین الاقوامی معیاروں کے مطابق بنائے گئے قابل تجدید توانائی کی مصنوعات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور الائیڈ سولر قابل تجدید توانائی کے وسائل پر منتقل کرنے کے فوائد کے بارے میں صارفین کو شعور دینے کے لئے سماجی مہم بھی شروع کریں گے۔ بین الاقوامی سطح کا سب سے بڑا برانڈ ڈی لائٹ اپنی بہترین معیاری مصنوعات فراہم کرے گا۔
ابتدائی طور پر، یہ سروس گلگت، ہنز ہ اور خضر میں شروع کی جائے گی، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک چھوٹی مارکیٹ میں جدید مصنوعات کی حمایت کرنے میں مصروف عمل ہے تاکہ پاکستانی آبادی کی اکثریت کو اقتصادی مواقع فراہم ہو سکیں۔