Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 21:18
Green Office Diploma
خوشحالی مایئکروفنانس نے گرین آفس کا اعزاز حاصل کر لیا
29 May, 2018

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے حال ہی میں ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن۔ پاکستان کی جانب سے اپنے ہیڈ آفس میں پائیدار ماحولیاتی طریقوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں پر گرین آفس سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل کیا۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اس پروگرام میں 2017ء میں شمولیت اختیار کی اور چھ ماہ کے اندر سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس وقت کے دوران خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے  ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کیا تا کہ وہ مؤثر اقدامات انجام دے سکیں جو بجلی، پانی اور کاغذ جیسے وسائل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کر کے دفتر میں کاربن کے اثرات کو کم کرے۔ اس سرٹیفیکیشن کے لئے توانائی کی کھپت میں کمی، فضلہ کے انتظام کے طریقوں میں بہتری اور تربیتی سیشن کے ذریعے استحکام اور ماحولیاتی تحفظ پر عمل درآمد کے بارے میں شعور بڑھایا گیا۔ اس سلسلے میں کئ جدید طریقے بھی متعارف کروایے گئے۔

سرٹیفیکیشن کا اعزاز  ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن۔ پاکستان کی گرین آفس آڈٹ ٹیم نے گہرے معائنہ کے بعد دیا جس نے دفتر میں پائیدار ماحولیاتی طریقوں اور ان سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔ گرین آفس سرٹیفیکیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہا "گرین آفس سرٹیفیکیشن خوشحالی بینک کے ماحول کو محفوظ بنانے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ عملے کے شعور میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تا کہ وہ دفتر سے باہر بھی اس پر عمل پیرا ہو سکیں۔

گرین آفس ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن۔ پاکستان کا ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد قدرتی وسائل کی کھپت میں کمی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات کو فروغ دینے اور ماحول کے بارے میں شعور بڑھانا شامل ہے۔ پہلے آڈٹ کا اسکور آفس کے توانائی کے تحفظ کے لئے اقدامات، فضلہ میں کمی، ریسایکلینگ اور شعور کے طریقوں پر مبنی ہوتا ہے۔  گرین آفس سالانہ آڈٹ منعقد کرتا ہے تا کہ اس بات کی یقین دہانی ہو سکے کہ تمام نافذ شدہ طریقوں کی حقیقی روح سے پیروی کی جا رہی ہے اور کاربن کے اثرات کی کمی میں بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ماحولیاتی تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور مختلف جگہوں پر درخت لگانے کی سرگرمیوں، عملے کے شعور میں اضافہ کی سرگرمیوں، پالیسیوں اور طریقہ کار میں مئوثر تبدیلیوں کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیتا ہے۔