Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 21:18
Press default
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صارفین کی CITI_PPAF مائیکروانٹریپرنیورشپ ایوارڈز میں پذیرائی
09 Jul, 2018

 خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے کامیاب مائیکرو انٹرپرینورز کو بارہویں  سٹی پی پی اے ایف مائیکرو انٹرپرینورشپ ایوارڈ کے موقع پر ایوارڈ دئیے گئے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو اپنی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

 سٹی فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف نے ۳۷۵ درخواستیں وصول کی، جس میں ۳۰ سے زائد کاروباری افراد کو مختلف ایوارڈز کے لئے مختصر فہرست میں شامل کیا گیا۔ امیدواروں کو مالیاتی انتظام اور کاروباری ترقی پر دو دن کی ٹریننگ بھی دی گئ تا کہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی کلائنٹ سنوبر نے حیدرآباد سے بہترین نیشنل انٹرپرینور خواتین کی کیٹگری میں ایوارڈ جیت لیا۔ سنوبر کم عمری میں یتیم ہو گئ تھی مگر بجائے دوسروں کی مالی امداد کا سہارا لینے کے، وہ حیدرآباد شہر منتقل ہو گئ اور شدید مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ایک مرغی کی دکان قائم کرنے میں کامیاب رہی۔ نصیرآباد کے سیف ﷲ نے بلوچستان سے علاقائ ایوارڈ جیت لیا۔ اپنے کاروبار کو قائم کرنے کا عزم لیے وہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے قرض لے کر منافع بخش دکان قائم کرنے میں کامیاب رہا۔ مظفرآباد سے ثریا بی بی نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقائ فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس نے سخت مالی حالات پر قابو پانے اور بینک کی جانب سے قرض کا استعمال کرتے ہوئے ایک چھوٹا کریانہ سٹور قائم کیا۔ کاروبار میں آمدنی کی مدد سے ثریا نے اپنے گھر کو خود تعمیر کیا اور اپنی بیٹی کو بھی اچھی تعلیم فراہم کی۔

 مائیکرو انٹرپرینورشپ ایوارڈ ہر سال سٹی فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کی جانب سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہ پروگرام سٹی فاؤنڈیشن کا ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی مالی شمولیت اور اقتصادی با اختیاری کی حمایت میں مائیکرو فنانس کی اہمیت کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے۔ یہ پروگرام کاروباری افراد کی تربیت سمیت قیمتی وسائل فراہم کرتا ہے، جو ان کی اقتصادی بہتری کی طرف بڑھنے کی صلاحیت کو مضبوت بناتا ہے۔

بینک کے صارفین کی اس کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہا،"ایسے پلیٹ فارمز چھوٹے کاروباری افراد کی حوصلہ افضائ کرتے ہیں اور ان کے اعتماد کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کی کامیابی کی کہانی دوسروں پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو اپنے صارفین پر فخر ہے۔ ہم ان کی مدد کرنے کے لئے اپنی سروسز فراہم کرتے رہیں گے تا کہ ان کی زندگی بہترین بن سکے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے میں مدد ملے۔"