Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 21:18
Group Photo
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے درمیان معاہدہ
05 Jun, 2018

 خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام  کے درمیان گلگت بلتستان میں مل کر کام کرنے پر معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کے تحت  آغا خان رورل سپورٹ پروگرام خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو علاقے میں مالی خدمات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ دونوں اداروں نے گلگت بلتستان کی عوام کی ضروریات کے مطابق مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے مقامی اداروں کے ساتھ اتحاد سازی کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جو مقاقی کمیونٹی کے سماجی اور اقتصادی حالات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کا مقصد علاقے میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا اور مقاقی لوگوں کو اپنی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کے موقع پر صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر اور جنرل مینجر، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، مظفرالدین کے ہمراہ اداروں کی سینئر مینجمنٹ کے ارکان موجود تھے۔ جس میں رسمی مالیاتی خدمات کے فوائد کو سمجھنے کے لئے بیداری کی مہموں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غالب نشتر نے کہا"مضبوط مالیاتی ادارے گلگت بلتستان کے علاقے کی اہم ضرورت ہے، مالیاتی شعبوں کو ان علاقوں تک پہنچنا ہو گاجہاں ان کی موجودگی نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں گلگت بلتستان میں ضروری مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کی اجازت دے گا جس سے کاروباری اور اقتصادی سر گرمیوں اور معیشت میں بہتری آئے گی"۔

 آغا خان رورل سپورٹ پروگرام  1982 سے گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں مقامی کمیونٹی کی ترقی کے لئے فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ تنظیم علاقائ لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تیسری پارٹی کی شراکت کے ساتھ مہارت بڑھانے کی ٹریننگ سمیت کئ پروگراموں کا انتظام کرتی ہے۔

تقریب میں جناب مظفرالدین نے بات کرتے ہوئے کہا"ہم یقین رکھتے ہیں کہ مناسب مالیاتی خدمات تک رسائ طویل عرصے سے اقتصادی ترقی اور انسانی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ نہ صرف گلگت بلتستان کے لئے، بلکہ دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی ممکن ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ساتھ شراکت داری سے ہم اس علاقے میں ایک مضبوط مالیاتی نظام بنانا چاہتا ہے تا کہ لوگ ماۂیکرو فنانس کی طرف سے پیش کردہ مختلف خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم مالیاتی خدمات اور مقاقی معیشت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے، جس میں ڈیجیٹل خدمات بھی شامل ہوں گی۔