خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے لیے فنانسنگ سکیم کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
معاہدے پر دستخط جنرل مینیجر ہیومن ریسورس آپریشن، سعدیہ منصور اور صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک، غالب نشتر نے کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے سینیئر عہدیدار بھی شامل تھے۔
خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ٹی سی ایل ملازمین کو مختلف مالیاتی خدمات کی ہیں جن میں ہونڈا پاکستان کے ذریعے موٹر سائیکل کی خرید، تنخواہ پر قرض، ہیلتھ انشورنس، گھر بنانے کے لیے قرض اور ڈیپازٹ سائیڈ پراڈکٹ شامل ہیں۔
مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک، غالب نشتر نے بینک کی موجودہ شراکت داریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’اہم مالیاتی ادارے کی حیثیت سے خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے مختلف اداروں کے ساتھ مالیاتی سروسز کی فراہمی کے لیے شراکتداری کی ہے۔ جس میں پاکستان پوسٹ، پی ٹی وی پشاور اور لاہور،اور پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی، خیبر پختونخواہ شامل ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری کا مقصداپنی جدید مالیاتی خدمات کی فراہمی کو وسیع کرنا ہے۔ مجھے یقین ہے پی ٹی سی ایل کے ملازمین اس سےفائدہ حاصل کریں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ منصور نے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی سروسز کی تعریف کہا اور کہا " پی ٹی سی ایل کا مقصد ملازمین کے لیے ذمے دار قرضے کی سہولیات اور مالیاتی منصوبوں تک آسان رسائی مہیا کرنا ہے کیونکہ ملازمین کے لیےففلاح و بہبود کی سہولیات کی فراہمی کے عزم پر ہمارا پختہ یقین ہے"۔‘
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پی ٹی سی ایل کے درمیان یہ معاہدہ ایک ایسی حکمت عملی کا اقدام ہے جس سے دونوں اداروں کو اپنی سروسز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کامیابی سے پاکستان میں ٹیلی کام اور مائیکرو فنانس کے شعبوں کے درمیان طویل مدتی تعلقات فروغ پاۂیں گے۔