خوشحالی مائیکروفنانس بینک 1لنک کا 36واں ممبر بن گیا ہے
Mar 12, 2018خوشحالی مائیکرو فنانس بینک 1 لنک کارکن بن گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی تقریب کراچی میں واقع 1 لنک کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے اس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، غالب نشتر اور 1 لنک کی جانب سے اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نجیب آگرہ والا نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 1 لنک (گارنٹی) لمیٹڈ پاکستان میں سب سے بڑا سوئیچ ہے جو کسٹمرز کو ڈیجیٹل بینکاری کی خدمات میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے یوم خواتین پر مفت تربیت کی فراہمی
Mar 08, 2018اسلام آباد،07مارچ،:2018 پاکستان میں مائیکروفنانس کے ممتاز ادارے،خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو ڈیری اور پھلوں سے تیار کردہ مصنوعات بنانے کی تربیت فراہم کی گئی۔خواتین کو یہ تربیت بینک کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی اقدام کے طور پر فراہم کی گئی جس کا انتظام 05سے07مارچ تک نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے تعاون سے این آے آر سی انسٹیٹیوٹ،چک شہزاد،اسلام آبادمیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا قبل ازٹیکس منافع 40 فیصد اضافے کے ساتھ 2.5 بلین تک پہنچ گیا
Feb 19, 2018اسلام آباد، فروری 19، 2018: خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے 14 فروری 2018 کو اسلام آباد میں مالیاتی سال 2017 کے نتائج کے ساتھ 0.53 روپے فی حصص ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے گزشتہ سال کے 1.78 بلین قبل از ٹیکس منافع کے مقابلے میں اس سال 40 فیصد اضافے کے ساتھ 2.49 بلین روپے کا سالانہ منافع ہوا۔مستحکم بیلنس شیٹ اور nonfund آمدنی میں بہتری کی وجہ سے منافع میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے "برانچ آن ویلز " سروس کاآغاز کردیا
Nov 22, 2017خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنی نئی "برانچ آن ویلز" سروس کا آغاز کر دیا۔ اس سروس میں بینکنگ خدمات کی فراہمی کے لیے جدید سہولیات سے لیس بینکنگ وین تیار کی گئی ہے۔ اس اقدام کے باعث بینکنگ سہولیات سے محروم علاقوں کے لوگوں کو براہ راست یہ سہولیات میسر ہوں گی۔ سروس تجرباتی مراحل میں شکرگنج فوڈ پروڈکٹ لمیٹڈ اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ فیسیلٹی (MDF) کے تعاون سے ویلیوچین فنانسنگ کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے شکر گنج انڈسٹری کو دودھ فراہم کرنے والے کسانوں کو لایؤ سٹاک پر قرضہ اور بینکنگ سہولیا ت دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
ہنر مندو کاروباری خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خوشحالی مائکروفنانس بینک کا پاکستانی خواتین میں کاروبار کو فروغ دینے پر ذور
Nov 21, 2017پاکستان کے سب سے بڑے مائیکروفنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے خواتین کی کاروباری خودمختیاری میں ان کی معاونت کے عہدسے ہنر مندو کاروباری خواتین کا عالمی دن منایا۔ ہر سال 19 نومبر کو منعقد ہونے والے ہنر مندو کاروباری خواتین کے عالمی دن پر ایسی خواتین کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے معاشرے کی مشکلات اور دقیانوسی تصورات کو پس پشت ڈال کر کامیابی کے ساتھ دنیا بھر کی ترقی پذیر معیشتوں میں ترقی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
خوشحالی ما ئیکروفنانس بینک اورPARC کا کسانوں کی زرعی تربیت کے معاہدے پر دستخط
Nov 09, 2017خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے پاکستان میں دیہی علاقوں کے کسانوں کے لیے زرعی تربیتی پروگرام کے لئے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کیے۔اس اشتراک کا مقصد چھوٹے کسانوں کوکاشتکاری کے جدید سائنسی طریقے اپنانے کے حوالے سے ماہرانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔جو کہ خصوصاً انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے زراعت کے مؤثرطریقوں کے بارے میں آگاہی دے۔
مزید پڑھیں