Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 21:18
Press default
خوشحالی مائیکروفنانس بینک 1لنک کا 36واں ممبر بن گیا ہے
12 Mar, 2018

 خوشحالی مائیکرو فنانس بینک 1 لنک کارکن بن گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی تقریب کراچی میں واقع 1 لنک کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے اس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، غالب نشتر اور 1 لنک کی جانب سے اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نجیب آگرہ والا نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 1 لنک (گارنٹی) لمیٹڈ پاکستان میں سب سے بڑا سوئیچ ہے جو کسٹمرز کو ڈیجیٹل بینکاری کی خدمات میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس معاہدے کے بعد خوشحالی مائیکرو فنانس بینک 1 لنک نیٹ ورک کا چھتیسواں رکن بن گیا ہے اور اس طرح یہ 1 لنک کی تمام پروڈکٹس سے استفادہ کر سکے گا۔ اس معاہدے سے نہ صرف ملک میں مالی شمولیات اور مالی خواندگی کو فروغ دینے کے خوشحالی بینک کے بنیادی نظرئیے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ کم مراعات یافتہ کمیونیٹیز تک رسائی میں بھی اضافہ ہو گا۔ یہ معاہدہ خوشحالی بینک کو اس قابل بھی بنائے گا کہ وہ اپنے کھاتے داروں کو پے پاک ڈیبٹ کارڈ جاری کر سکے جس سے اندرون ملک ادائیگیوں کے نظام کو فروغ حاصل ہو گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، غالب نشتر نے کہا، "خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ڈیجیٹل بینکاری کے میدان میں داخل ہونے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کی بنیاد مضبوط بنا رہا ہے اور اس غرض سے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ بینکاری کی صنعت کا مستقبل ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے وابستہ ہے لہٰذا خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سروس فراہم کرنے والے اعلٰی اداروں کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے جس کا مقصد عمدہ کارکردگی کے حامل طاقتور اور ہمہ گیر ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کا حصول ہے اور جن کا حصول ہمارے کسٹمرز کو جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے اہم ہے۔

 ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نجیب آگرہ والا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "1 لنک خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو اپنے نیٹ ورک میں خوش آمدید کہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ہم آگے بڑھیں گے اور مشترکہ طور پر کسٹمرز کو سہولتیں فراہم کر کے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ویژن 2020 کو حاصل کریں گے۔ اس شراکت داری کے باعث ملک میں یقینًا دیجیٹل ٹرانزیکشتز میں اضافہ ہو گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "اس شراکت سے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بھی اس قابل ہو سکے گا کہ اپنے کسٹمرز کو پے پاک ڈیبٹ کارڈز جاری کر سکے جو پورے پاکستان میں موجود تمام اور پوائنٹس آف سیلز پر قابل قبول ہیں۔