Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 19:14
Press default
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا قبل ازٹیکس منافع 40 فیصد اضافے کے ساتھ 2.5 بلین تک پہنچ گیا
19 Feb, 2018

اسلام آباد، فروری 19، 2018: خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے 14 فروری 2018 کو اسلام آباد میں مالیاتی سال 2017    کے نتائج کے ساتھ 0.53  روپے فی حصص ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے گزشتہ سال کے 1.78 بلین قبل از ٹیکس منافع کے مقابلے میں اس سال 40  فیصد اضافے کے ساتھ 2.49  بلین روپے کا سالانہ منافع ہوا۔مستحکم بیلنس شیٹ اور nonfund آمدنی میں بہتری کی وجہ سے منافع میں اضافہ ہوا۔

 

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان بھر میں 173 شاخوں کے ساتھ سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتا ہے۔ پورٹفولیو کے حساب سے بھی خوشحالی بینک کا مارکیٹ حصص مائیکروفنانس سیکٹر میں سب سے نمایاں ہے۔ سالانہ بنیاد پر پورٹفولیو کوالٹی میں بھی بہتری آئی ہے۔  بینک کے لو ن پورٹفولیو میں 40 فیصد اضافہ اور ڈیپازٹ میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہواہے۔

 

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے شئیرہولڈرز میں پاکستان کا نمایاں کمرشل بینک یوبی ایل کے ساتھ ساتھ بہترین بین لا اقوامی سرمایہ کار شامل ہیں جو چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباروں کی فنانسنگ کے ماہرین ہیں۔