پاکستان کے سب سے بڑے مائیکروفنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے خواتین کی کاروباری خودمختیاری میں ان کی معاونت کے عہدسے ہنر مندو کاروباری خواتین کا عالمی دن منایا۔ ہر سال 19 نومبر کو منعقد ہونے والے ہنر مندو کاروباری خواتین کے عالمی دن پر ایسی خواتین کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے معاشرے کی مشکلات اور دقیانوسی تصورات کو پس پشت ڈال کر کامیابی کے ساتھ دنیا بھر کی ترقی پذیر معیشتوں میں ترقی حاصل کی۔
ملک کا سب سے پہلا مائیکروفنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک 2000 ء میں قائم ہوا۔جس کی مجموعی طور پر 149 شاخیں ہیں جن میں بیشتر پاکستان کے دیہی علاقوں میں موجود ہیں اور 663,365 سے زائد لوگوں کے قرض کی ضروریات کو پورا کر نے میں مصروف عمل ہے۔ اس وقت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے قرض لینے والوں میں سے %28 صارف خواتین ہیں۔جن میں %22 کا تعلق پنجاب سے، %4 کا سندھ سے اور %2 کا خیبر پختون خواہ سے ہے۔
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرنے میں بے مثال ہے۔ بینک کے صارفین کے اعداد بتاتے ہیں کہ خواتین نے تمام معاشی شعبوں میں کاروباری قرضوں کے لیے معاونت لی ہے۔بینک سے قرض لینے والی خواتین نے کاروباری اداروں، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے خاندان کی آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔
مختلف موجودہ مالی معاونت کے پروگرامز پر بات کرتے ہوئے، صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک غالب نشتر نے کہا، " خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے ہمیشہ ایسی پالیسیوں کو ترجیح دی ہے جو معیشت میں خواتین کو شامل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ہمارے قرضوں اور بچت کی سروسز کو خواتین کی سہولت کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے تاکہ وہ قرض سے زراعت، لائیو سٹاک، گھریلو چھوٹے کاروبار اور تجارت میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ اس کہ علاوہ ہماری بچت کی سہولت خواتین کو روایتی طریقوں سے زیادہ محفوظ بچت کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خواتین مالی شمولیت سے قومی ترقی میں کامیابی یقینی بناتی ہیں ".