Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 21:18
compressed web
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے یوم خواتین پر مفت تربیت کی فراہمی
08 Mar, 2018

اسلام آباد،07مارچ،:2018  پاکستان میں مائیکروفنانس کے ممتاز ادارے،خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو ڈیری اور پھلوں سے تیار کردہ مصنوعات بنانے کی تربیت فراہم کی گئی۔خواتین کو یہ تربیت بینک کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی اقدام کے طور پر فراہم کی گئی جس کا انتظام 05سے07مارچ تک نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے تعاون سے این آے آر سی انسٹیٹیوٹ،چک شہزاد،اسلام آبادمیں کیا گیا۔

 

عالمی یوم خواتین کی تقریبات کے حصہ کے طور پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے اس مفت تربیتی پروگرام میں خواتین کو ایسے ہنر سے آراستہ کیا گیا جن کی مدد سے وہ گھرپر ہی آمدنی پیداکرنے والی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔ خوشحالی بینک خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرتا رہتا ہے تاکہ وہ پیشہ ور افراد کے طور پر مہارت حاصل کر سکیں، اپنے اہل خانہ کی اعانت کر سکیں اور سماجی رکاوٹوں کو عبور کر سکیں۔

 

پاکستان میں خوشحالی مائیکروفنانس بینک 2000ء میں قائم ہو ا اور اس وقت بینک کا نیٹ ورک 173شاخوں پر مشتمل ہے۔پاکستانی خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کے جذبہ کا اعتراف کرتے ہوئے خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے ہمیشہ خواتین کی اعانت کی ہے اور انہیں قرض اوربچت پروگرامز پیش کیے ہیں جن کا مقصد انہیں صنعت، زراعت اورلائیواسٹاک کے شعبوں میں یا پھر گھر پر کاروبار شروع کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔فی الوقت بینک سے قرض حاصل کرنے والے کلائنٹس میں سے 28فیصد خواتین ہیں۔

 

اس تربیتی پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، غالب نشتر نے کہا،”خوشحالی بینک نے خواتین کی مالی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بااختیار خواتین کمیونٹیز کی خوشحالی کا باعث بنتی ہیں جس سے قومی ترقی کو فائدہ پہنچتا ہے۔یہ مفت تربیتی پروگرام خاص طور پر خواتین کو تعلیم اور مہارت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ انہیں طویل المیعاد بنیادوں پر فائدہ پہنچے اور ترقی کے سائیکل میں تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔“