Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 09/13/2021 - 23:32
 HAZOOR BUX
حضور بخش ۔ بلوچستان

حضور بخش کے کاروبار کی کامیابی کا راز قرضے کا مناسب استعمال اور ٹھیکیداروں کو وقت پر مال پہنچانا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی میں مہارت کے حصول کے لیے لوہار کے پیشے میں تربیت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور حضور بخش نے ہمیشہ خود کو وقت کے ساتھ ہم قدم رکھا.۔حضور بخش کی کاروباری کامیابی میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی قرضے کی سہولت نے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جہاں ایک بلوچ معاشرے میں عورتوں کا مردوں کے ساتھ کام کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا وہاں حضور بخش نے اپنی بیوی کو اپنے ساتھ پراجیکٹ پر کام کرنے کی اجازت دی ہے اور یہ بھی اس کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے۔

آٹھویں سٹی پی پی اے ایف انٹرپرنیورشپ ایوارڈز کی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں حضور بخش کو ایک لاکھ روپے کا علاقائی رنر اپ ایوارڈ دیا گیا۔