Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 09/13/2021 - 22:50
sumaira
کہانیاں جن کا جاننا اہم ہے ۔ سمیرا ندیم

سمیرا نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی کی سمت خود متعین کرے گی۔ اپنے چچا اور والدین کے مالی تعاون سے اس نے والدین کے گھر کے نزدیک اپنا کاروبار شروع کیا۔ مالی اور انتظامی مشکلات کی وجہ سے سمیرا کو سرمایے کی ضرورت تھی۔ اس کو اپنی ایک پڑوسن کے ذریعے خوشحالی بینک کے بارے میں معلوم ہوا جو قرض لینے میں عورتوں کی مدد کرتی ہے۔ سمیرا نے 20000 روپے کا پہلا قرضہ لیا ہے اور وہ اس سے کافی مطمئن ہے۔

آج اس کا تین سال سے چلنے والا کاروبار اتنا کامیاب ہے کہ وہ نہ صرف اپنے اخراجات پورے کر رہی ہے بلکہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ اپنے والد کا اور شوہر کی مالی مدد بھی کر رہی ہے۔ اس نے اپنے شوہر کوایک موٹر سائیکل بھی خرید کر دی ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے بچوں سے ملنے آ سکے۔ نہ صرف یہ بلکہ حال ہی میں سمیرا نے اکیلے اپنی چھوٹی بہن کی شادی کے تمام اخراجات بھی اٹھائے ہیں۔

سمیرا واقعی ایک مثال ہے۔ آج وہ اکیلی اپنے خاندان کی مالی مشکلات سے دوچار خواتین کی کفالت کر رہی ہے اور ان کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔ نو سے دس سالہ تجربے کے ساتھ اس نے اپنے ہنر کو مزید نکھارنے کے لئے بیوٹیشن کے تین کورس مکمل کئے ہیں۔ اس کے پارلر میں ہونے والے تربیتی سیشن اس کی سنجیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ اپنے کاروبار میں مزید سرمایہ کاری کا بھی ارادہ رکھتی ہے اور کسی اچھے علاقے میں بہتر سروسز کے ساتھ ایک جدید سیلون اس کا خواب ہے اور اسے یقین ہے کہ صرف خوشحالی بینک کی جانب سے مسلسل معاونت ہی اس کا خواب پورا کر سکتی ہے۔ آج اس کی یومیہ اوسط آمدنی تقریباً 1000 سے 1500 روپے ہے۔