Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 09/13/2021 - 23:16
KanwalZulfiqar
کنول ذوالفقار

 خوشحالی بینک سے حاصل کئے گئے قرض سے اس نے سکول کے لئے فرنیچر اور سٹیشنری خریدی۔ ہر روز وہ اپنے گھر سے صبح سات بجے نکلتی ہے اور ایک تھکا دینے والے سفر کے بعد سکول پہنچتی ہے جہاں وہ اس وقت صبح ٹیچرز کو تربیت دیتی ہے اور شام کو بچوں کو پڑھاتی ہے۔

تین بچوں کی ماں کنول ذوالفقار کو یقین ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی اہمیت بڑھنے کے باوجود والدین کی آگاہی کے لئے ایک بڑی مہم کی ضرورت ہے، ایک مہم جو خاص طور پر لڑکیوں کے لئے تعلیم کے فوائد کو اجاگر کرے۔

(یہ رپورٹ ایکسپریس ٹریبیون میں 8 مارچ 2015 کو شائع ہوئی تھی)