بینکاری خوشحالی کے لیے۔ گووند
تین بچوں کا باپ گووند، غربت کی زندگی گزارنے والے لاکھوں پاکستانیوں میں سے ایک تھا۔ سندھ کے اس باسی کی زندگی اپنے خاندان کے لئے تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کے لئے جدوجہد کرتے گزری۔ لڑکپن میں ہی گووند نے اس مایوسی اور جدوجہد کو جان لیا تھا جو غربت اپنے ساتھ لاتی ہے۔ گووند وہ وقت یاد کرتا ہے جب وہ ایک بچہ تھا اور بڑا ہوکر اسکول ٹیچر بننا چاہتا تھا۔ مالی مشکلات اور گھر کی ذمہ داریوں نے گووند کو اپنا خواب پورا کرنے کا موقع نہیں دیا ۔ مزید براں ایک اقلیتی برادری سے تعلق بھی مشکلات میں مددگار نہ تھا.
مزید پڑھیں