USAID کی مائیکرو، چھوٹے اور درمیانی اداروں کی معاونت کے سلسلے میں خوشحالی بینک کے ساتھ شراکت
Mar 09, 2015USAID پاکستان نے خوشحالی بینک سمیت چار پارٹنر بینکوں کے ساتھ آٹھ سالہ لون پورٹ فولیو گارنٹی (LBG) کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا اعلان 9 مارچ 2015 کو اسلام آباد میں USAID، USAID ڈیویلپمنٹ کریڈٹ اتھارٹی اور حکومت پاکستان کی مشترکہ طور پرمنعقدہ پاک ۔ امریکہ بزنس اوپرچونٹیزز کانفرنس میں کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی تجارتی تعلقات قائم کرنے اور ان میں بہتری لانے میں پاکستانی کمپنیوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔
تمام دیکھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے خواتین کا عالمی دن منایا
Mar 08, 2015خوشحالی بینک کے خواتین عملے نے خواتین کا عالمی دن 2015 منایا. پورے نیٹ ورک کی خواتین ملازمین میں ویمنز ڈے کارڈ تقسیم کیے گئے۔ ہر سال خواتین عملے کے لئے ایک دلچسپ تفریح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال 'کچھ خاص' میں کھانے اور مشروبات میں جڑی بوٹیوں کے استعمال اور فوائد پر جڑی بوٹیوں کی ماہر مسز فوزیہ هاشمی کے ایک معلوماتی لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں ہیڈ آفس، CPU اور راولپنڈی برانچ کے خواتین عملے نے شرکت کی جس کے بعد لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
تمام دیکھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک آئڈل ایوارڈ کا اعلان
Mar 07, 20157 مارچ 2015 کو گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ ساتویں لیڈیز فنڈ ویمن ایوارڈز فار پاکستان 2015 میں خوشحالی بینک اور داؤد گلوبل فاونڈیشن نے باقاعدہ طور پر خوشحالی بینک آئڈل ایوارڈز حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا. اس تقریب میں پاکستان کی تقریباً چار سو متحرک اور لائق تقلید خواتین کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی خواتین نے بھی شرکت کی.
تمام دیکھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور موبی لنک میں ادائیگیوں کے حل کا معاہدہ
Feb 20, 2015خوشحالی بینک مائیکرو فنانس فراہم کرنے والا ملک کا سرکردہ ادارہ ہے۔ پاکستان میں بینک کی سہولتوں سے محروم مارکیٹوں میں ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے خوشحالی بینک اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی معروف کمپنی موبی لنک نے حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے۔
تمام دیکھیں