Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 05/24/2021 - 14:55
The Khushhali Microfinance Bank Idol Award 2015 announced
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک آئڈل ایوارڈ کا اعلان
07 Mar, 2015

7 مارچ 2015 کو گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ ساتویں لیڈیز فنڈ ویمن ایوارڈز فار پاکستان 2015 میں خوشحالی بینک اور داؤد گلوبل فاونڈیشن نے باقاعدہ طور پر خوشحالی بینک آئڈل ایوارڈز حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا. اس تقریب میں پاکستان کی تقریباً چار سو متحرک اور لائق تقلید خواتین کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی خواتین نے بھی شرکت کی.

اس سال تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تھے جبکہ گیسٹ آف آنرمیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2015  جیتنے والی نورجہان بلگرامی اور زبیدہ مصطفیٰ شامل تھیں۔

خوشحالی بینک آئڈل ایوارڈ آرمی پبلک سکول پشاور کی مرحومہ ٹیچر صائمہ طارق اور مرحومہ پرنسپل طاہرہ قاضی کو دیا گیا جنھوں نے اپنے شاگردوں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ مرحومہ صائمہ طارق کا ایوارڈ ان کے شوہر بریگیڈئیر طارق سعید نے وصول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کلاس روم سے 27 بچوں کو زندہ سلامت بچا کر ان کی بیوی نے ان کا اور ان کے بچوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

آئڈل ایوارڈ کے سپانسر اور خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے اس موقع پر خصوصی پیغام بھیجا کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک آئڈل ایوارڈ کا مقصد ان مثالی خواتین کی پذیرائی ہے جنھوں نے نامساعد حالات کے باوجود کامیابی حاصل کی اور دنیا بھر سے پاکستان کے لیے نیک نامی اور عزت کمائی۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ان خواتین کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے لیڈیز فنڈ کے مشن کی بھرپور حمایت کرتا ہے جنہوں نے کامیابی حاصل کی اور معاشرے کی بہتری کے لئے کام کیا اور جو لوگ ابھی تک جدوجہد کر رہے ہیں ان کے لئے امید کی شمع بنیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح  پاکستانی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ جس ثابت قدمی سے کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرتی ہیں اسے تسلیم کرتے ہیں.