خوشحالی بینک مائیکرو فنانس فراہم کرنے والا ملک کا سرکردہ ادارہ ہے۔ پاکستان میں بینک کی سہولتوں سے محروم مارکیٹوں میں ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے خوشحالی بینک اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی معروف کمپنی موبی لنک نے حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے۔
پاکستان میں عام بینک آبادی کے %20 سے بھی کم حصے کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اسی سوچ کے ساتھ موبی لنک نے ریٹیل ایجنٹوں کے ذریعے عوام کو بینکنگ کی بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لئے موبائل مالیاتی خدمات کا پلیٹ فارم 'موبی کیش' بنایا۔ موبی لنک کے ساتھ شراکت سے خوشحالی بینک کا نیٹ ورک مزید وسیع ہو جائے گا اور دیہی علاقوں کے لوگ باقاعدگی اور آسانی سے ادائیگیاں کر سکیں گے۔
مستقبل میں خوشحالی بینک اور موبی کیش کارکردگی اور باسہولت لین دین کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار کے استعمال کے ذریعے مارکیٹ کے مطلوبہ حصے میں مائیکرو فنانس اور SME فنانس سہولیات کو تیزی سے بڑھانے کے اہم مواقع دیکھتے ہیں. خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور موبی لنک اپنی اپنی انڈسٹری کے مارکیٹ لیڈر ہیں۔
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سال 2000 میں کمیونٹی کو متحرک کرنے کے ذریعے غربت کے خاتمے کے ایجنڈے کے ساتھ غریبوں اور خاص طور پر خواتین کو مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا. اس وقت پاکستان میں خوشحالی بینک کی 118 برانچیں ہیں جو پاکستان میں کسی بھی مائیکرو فنانس ادارے کا سب سے بڑا جغرافیائی پھیلاؤ ہے.