خوشحالی بینک اور PTCL کے درمیان معاہدے پر دستخط

Mar 11, 2014

اکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نے اپنی Managed WAN سروسز کے ذریعے براہ راست رابطے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے خوشحالی بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں. 


مزید پڑھیں
Press default

خوشحالی بینک نے ویمنز ڈے منایا

Mar 08, 2014

انٹرنیشنل ویمنز ڈے کے موقع پر خوشحالی بینک کے عملے کی خواتین نے Miracles Paper کی ایک رنگا رنگ اور دلچسپ زیورات بنانے کی ورکشاپ میں شرکت کی. زیورات کے لئے خام مال جو کاغذ کی مخصوص شکل میں کاٹی ہوئی باریک پٹیوں سے تیارکردہ موتیوں پر مشتمل تھا Miracles Paper نے فراہم کیا تھا اور ان کے عملے نے ہر قدم پر شرکاء کی راہنمائی کی کہ کاغذ سے موتی کیسے بنائے جاتے ہیں اور انہیں کیسے خوبصورت بریسلیٹس اور نیکلسیس میں تبدیل کیا جاتا ہے. خواتین نے اس سرگرمی میں بھرپور شرکت کر کے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جن کے لئے Miracles Paper نے بنیادی طور یہ پراجیکٹ شروع کیا تھا.


مزید پڑھیں
Press default

چھٹے لیڈیز فنڈ ویمنز ایوارڈز کی تقریب میں خوشحالی بینک آئڈل ایوارڈ کی تقسیم

Mar 01, 2014

چھٹے لیڈیزفنڈ ویمنز ایوارڈز فار پاکستان 2014 کی تقریب کا انعقاد موہٹہ پیلس میوزیم کراچی میں کیا گیا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی تقریبا 400 بااثر خواتین اور کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کراچی میں قائم ریپبلک آف انڈونیشیا کی کونسلیٹ جنرل کے زیرِ انتظام انڈونیشین خیرمقدمی رقص سے کیا گیا۔ اس تقریب میں میزبانی کے فرائض فیصل قریشی نے انجام دیئے۔


مزید پڑھیں
Press default

خوشحالی بینک کا انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے مقصد کو آگے بڑھانا

Feb 18, 2014

خوشحالی بینک نے اقتصادی ترقی کے لئے انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے اپنے مقصد کو بڑھانے کے لیے 12 سالہ اسکواش کے کھلاڑی نوید رحمان کی اسپانسر شپ کی ذمہ داری اٹھائی ہے. خوشحالی بینک نے اس ابھرتے ہوئے اسٹار کو اسپانسر کرنے کی ذمہ داری نوید کی اسکواش میں غیر معمولی صلاحیت اور مہارت کو دیکھتے ہوئے اٹھائی ہے۔


مزید پڑھیں
Press default

MICROFINANCE TRANSPARENCY کی جانب سے خوشحالی بینک کے لئے “THE SEAL OF TRANSPARENCY” ایوارڈ

Feb 14, 2014

کراچی، پاکستان، 4 فروری 2014 -ملک کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس ادارے خوشحالی بینک کو اس کی مارکیٹ میں ذمہ دارانہ قیمتوں کی پالیسی اور عزم کے اعتراف میں (MFT) Microfinance Transparency کی طرف سے The Seal of Transparency کا اعزاز دیا گیا.


مزید پڑھیں
Press default

توانائی کے قابل تجدید حل فراہم کرنے کے لئے خوشحالی بینک اور SRE SOLUTIONS کے درمیان معاہدہ

Feb 04, 2014

پاکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک خوشحالی بینک نے جمعرات کو SRE Solutions (Smart and Renewable Solutions) Pvt. Limited – گھر اور کاروبار کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کی ماہر فرم – کے ساتھ ویلیو چین فنانسنگ کے ایک معاہدے پر دستخط کئے. خوشحالی بینک 'سولر میجک باکس' – ایک سستی اور فوری کام کرنے والی ایجاد جسے ملک کے بجلی سے محروم علاقوں میں گھروں اور چھوٹے کاروباری اداروں میں بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے – کے مختلف ماڈلز کے لئے رقم فراہم کرے گا. معاہدے پر خوشحالی بینک کے صدر، غالب نشتر اورSRE Solutions Pvt.


مزید پڑھیں
Press default