Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 16:43
Press default
خوشحالی بینک کا انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے مقصد کو آگے بڑھانا
18 Feb, 2014

خوشحالی بینک نے اقتصادی ترقی کے لئے انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے اپنے مقصد کو بڑھانے کے لیے 12 سالہ اسکواش کے کھلاڑی نوید رحمان کی اسپانسر شپ کی ذمہ داری اٹھائی ہے. خوشحالی بینک نے اس ابھرتے ہوئے اسٹار کو اسپانسر کرنے کی ذمہ داری نوید کی اسکواش میں غیر معمولی صلاحیت اور مہارت کو دیکھتے ہوئے اٹھائی ہے۔

نوید اسکواش کے ملکی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں جس میں 2012 میں کراچی میں کھیلا جانے والا DG رینجر سکواش ٹورنامنٹ اور 2013 میں پشاور میں کھیلی جانے والی CAS جونیئر اسکواش چیمپئن شپ شامل ہیں. انہوں نے نومبر 2013 میں کراچی میں روشن خان - جہانگیر خان سکواش ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل بھی کھیلا تھا۔

نوید نے دسمبر 2013 میں کوالالمپور میں منعقد ہونے والی ریڈ ٹون کی ساتویں جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ اس نوجوان اسٹار نے رواں برس کے شروع میں دوبئی چیمپئن شپ اور دوہا اینڈ قطر جونیئر اسکواش انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی تھی اور اس وقت وہ پاکستان کی درجہ بندی میں 10 بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔