Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 16:40
Press default
MICROFINANCE TRANSPARENCY کی جانب سے خوشحالی بینک کے لئے “THE SEAL OF TRANSPARENCY” ایوارڈ
14 Feb, 2014

کراچی، پاکستان، 4 فروری 2014 -ملک کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس ادارے خوشحالی بینک کو اس کی مارکیٹ میں ذمہ دارانہ قیمتوں کی پالیسی اور عزم کے اعتراف میں (MFT) Microfinance Transparency کی طرف سے The Seal of Transparency کا اعزاز دیا گیا.


MFT ایک بین الاقوامی، غیرسرکاری تنظیم ہے جو قیمتیں ظاہر کرنے میں مدد کے ذریعے شفافیت کو فروغ دیتی ہے. یہ غریب اور انتہائی چھوٹے کاروباری افراد کی فلاح و بہبود اور غربت کے خاتمے کے طریقہءکار کے طور پر مائیکرو فنانس کی صداقت کو فروغ دینے کے لئے قائم کی گئی تھی. اس کا مقصد ایک صحت مند اور فری مارکیٹ کے ماحول میں کام کرنے والی مائیکرو فنانس انڈسٹری ہے جہاں صارفین اور دیگر حصہ دار حقائق پر مبنی فیصلے کر سکیں. MFT معروف عالمی مالیاتی اداروں کی مالی مدد سے کام کرتی ہے اور قیمتوں کے ذمہ دارانہ تعین کے عمل کی ایک صنعتی تحریک کی نمائندگی کرتی ہے. پاکستان سمیت دنیا بھر میں 30 ممالک کے 500 سے زائد اداروں نے MTF کو اپنی قیمتیں شائع کرنے کی اجازت دی ہے.


 The Pakistan Transparency Pricing Initiative کا نفاذ Financial Inclیو ایسion Program، UK-Aid اور Pakistan Poverty Alleviation Fund کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور MFT نے کیا جس کا مقصد قیمتوں کی شفافیت کے لۓ ضروری اقدامات میں اداروں سے تعاون کے ذریعے پاکستان میں انڈسٹری کو اندر سے مضبوط بنانا تھا. عالمی سطح پر پاکستان میں مائیکرو فنانس کے لئے بہترین ریگولیٹری اور کاروباری ماحول موجود ہے جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو اس شعبے کی طرف راغب کرتا ہے. اس اقدام سے پاکستان کے مثبت تاثر کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.