ہنر مند خواتین کا بینکاری نظام پر اعتماد - عشرت جہاں
عشرت جہاں کی کہانی ایک ایسی بلند حوصلہ اور باہمت عورت کی ہے جو دس سال قبل اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ بہت پر سکون زندگی گزار رہی تھی۔ اس کا شوہر راولپنڈی کے ایک نجی بینک کا ملازم تھا۔ مگر ایک دن اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے اس کا انتقال ہوگیا۔ وہ وقت عشرت پر کسی قیامت سے کم نہ تھا مگر اس نے معاشرے میں مشکلات کاسامنا کرنے کے لیے خود کو مضبوط کیا اور اس سفر میں کامیابی کی تلاش شروع کر دی۔ اخراجات زیادہ تھے اور آمدن کم۔