Submitted by adminkmbl on Thu, 03/11/2021 - 17:39
Banner Urdu

خوشحالی پاسبان لون

پروڈکٹ کا نام

خوشحالی پاسبان لون

پروڈکٹ کا مقصد

خوشحالی پاسبان لون ایسے پنشنرز اور تنخواہ دار افراد کے لیے ہے جو بار آور معاشی سرگرمیوں کا حصہ بن کر اپنی آمدن بڑھانا چاہتے ہیں۔

ضمانت

       پنشنرز کے لیے:

  • پنشن بک / پنشن اکاؤنٹ / پنشن اکاؤنٹ کا PDC / ضامن اور PDC  (جو قابل اطلاق ہو)

        تنخواہ دار افراد کے لیے:

  •  سیلری بک / سیلری اکاؤنٹ / سیلری اکاؤنٹ کا PDC / ضامن اور PDC (جو قابل اطلاق ہو)

قرض کے لیے اہلیت کا معیار

       پنشنرز کے لیے:

  • عمر: 20 سے 67 سال  
  • سرکاری، نیم سرکاری اور فوجی اداروں سے پنشن وصول کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین / انتقال کر جانے ملازمین کے شریک حیات
  • پنشن بک (جو قابل اطلاق ہو)
  • شخصی ضمانت (جو قابل اطلاق ہو)
  • پنشن براہِ راست بینک میں آنے کی صورت میں پنشن اکاؤنٹ کا گزشتہ تین ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ    (جو قابل اطلاق ہو)
  • KMBL  میں اکاؤنٹ کھولنے اور برقرار رکھنے کے لیے پنشن ادا کرنے والے ادارے کا اتھارٹی لیٹر (جو قابل اطلاق ہو)
  • درخواست دہندہ کی سالانہ آمدنی ) کاروباری اخراجات کا خالص(اس حد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جو کہ اسٹیٹ بینک نے وقتاً فوقتاً مقرر کی ہے۔
  • درخواست گزار کی ادائیگی کی صلاحیت اور فریکوئنسی کی جانچ
  • درخواست گزار اس علاقے میں گزشتہ ایک سال سے رہائش پذیر ہو
  • درخواست گزار کا قابل عمل CNIC / SNIC
  • درخواست گزار KMBL سمیت کسی بھی دوسرے بینک کا نادہندہ نہ ہو

تنخواہ دار افراد کے لیے:

  • عمر20  سے 60 سال تک (قرض کی مدتِ تکمیل کے وقت درخواست گزار کی عمر 60 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے)
  • درخواست گزار سرکاری اور نیم سرکاری ادارے کا مستقل/ باقاعدہ یا کنٹریکٹ ملازم ہونا چاہیے،   نہ کہ آزمائشی ملازم ہو
  • کنٹریکٹ ملازمین کے لیے (صرف سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کے لیے قابل اطلاق)، کنٹریکٹ کی آخری تاریخ قرض کی مدتِ تکمیل کی تاریخ سے قبل نہیں ہوسکتی
  • مستقل یا کنٹریکٹ ملازم کے لیے ادارے میں ملازمت کی مدت 6 ماہ سے کم نہیں ہونی چاہیے
  • کنٹریکٹ ملازمین کے لیے، اوپن کنٹریکٹس پر درخواست دہندہ کے لیے ضروری ہے کہ اسے آجر کے پاس ملازمت کرتے ہوئے ایک سال کی مدت ہوگئی ہو
  • شخصی ضمانت (جو قابل اطلاق ہو)
  • مستقل ملازم کے لیے نجی ادارے میں ملازمت کی مدت 2 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے (بذریعہ بینک تصدیق سے مشروط ہے)
  • درخواست گزار کو لازمی طور پر ٹرمینل بینیفٹس یعنی پروویڈنٹ فنڈ / گریجویٹی اور دیگر تنخواہ / فوائد وغیرہ کا اہل ہونا چاہیے
  • اصل سیلری بک (جو قابل اطلاق ہو)
  • درخواست گزار کی سالانہ آمدنی 1,200,000 روپے سے زیادہ نہ ہو یا جو SBP کی جانب سے وقتاً فوقتاً طے کی جائے
  • درخواست گزار اس علاقے میں گزشتہ ایک سال سے رہائش پذیر ہو
  • درخواست گزار کا قابل عمل CNIC /SNIC
  • درخواست گزار KMBL سمیت کسی بھی دوسرے بینک کا نادہندہ نہ ہو
  • دیگر قبل از یا بعد از ادائیگیوں کی تصدیق

دورانیہ

6 تا 60 ماہ

ادائیگی آپشنز

برائے پنشنرز: یکساں ماہانہ اقساط اور سہ ماہی اقساط

برائے تنخواہ دار: یکساں ماہانہ اقساط

لون ٹکٹ (کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ)

50,000روپے سے 350,000 روپے

سروس چارجز

  • SOC کے مطابق، مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری ہیلپ لائن 047 047 111 051 پر رابطہ کریں