10 ویں CITI- PPAF مائیکرو انٹر پرینیور شپ ایورڈز میں خوشحالی بینک کے صارف کی پذیرائی
Apr 13, 2016سالانہ تقریب CITI فاؤنڈیشن اور PPAF کی طرف سے منعقد کی گئی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نےشرکت کی۔ تقریب کا مقصد مائیکرو فنانس کے شعبے کی کارکردگی کو اجاگر کرنا اور ان قرض داروں کے کام کو سراہنا تھا جو چھوٹا قرضہ حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی میں اہم تبدیلی لانے کے قابل ہوئے اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے عملی مثال کا کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد
Mar 17, 2016خوشحالی بینک نے 2016 میں ڈی جی خان اور بھکر میں دو فٹبال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹس کے میچز 16 سے 22 مارچ 2016 تک مذکوره شہروں میں کھیلے گئے۔ فائنل میچ ڈی جی خان کے الغازی فٹبال کلب نے جیتا۔
خوشحالی بینک کی ٹرافی اور نقد انعامات جیتنے کے لئے اپنے اپنے مقامی کلب کی نمائندگی کرنے والی آٹھ ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا. تمام میچز فیفا اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلے گئے۔ ان میچوں میں ریفری کے فرائض پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نمائندوں نے ادا کئے۔
مزید پڑھیں
ہنر مندو کاروباری خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خوشحالی مائکروفنانس بینک کا پاکستانی خواتین میں کاروبار کو فروغ دینے پر ذور
Dec 07, 2015اکستان کے سب سے بڑے مائیکروفنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے خواتین کی کاروباری خودمختیاری میں ان کی معاونت کے عہدسے ہنر مندو کاروباری خواتین کا عالمی دن منایا۔ ہر سال 19 نومبر کو منعقد ہونے والے ہنر مندو کاروباری خواتین کے عالمی دن پر ایسی خواتین کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے معاشرے کی مشکلات اور دقیانوسی تصورات کو پس پشت ڈال کر کامیابی کے ساتھ دنیا بھر کی ترقی پذیر معیشتوں میں ترقی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
مائیکرو فنانس فورم
Dec 07, 2015مائیکرو فنانس فورم 2015 کے مقررین نے مائیکرو فنانس کے حوالے سے ضوابط سے عمل کی طرف بڑھنے کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مائیکرو فنانس کے شعبے پر زور دیا کہ وہ نئے مواقع پیدا کرکے چھوٹے کاروباروں کی ترقی کا راستہ ہموار کریں۔
مزید پڑھیں
چھوٹے کاروباروں کی معاونت بڑھانے کے لیے خوشحالی بینک کا پنجاب میں اپنے برانچ نیٹ ورک میں اضافہ
Dec 07, 2015پاکستان میں مائیکرو فنانس بینک کا بانی ہونے کے ناطے اپنے جغرافیائی پھیلاؤ میں اضافے کے لیے خوشحالی بینک نے پنجاب میں دو نئے MSME دفاتر کھولے ہیں۔
خوشحالی بینک کے صدر نے فیصل آباد میں ایک برانچ کا اور لاہور میں ایک بوتھ کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں
FM 101 پر خوشحالی بینک ۔ USAID ریڈیو ٹاک شو
Jun 25, 201525 جون، 2015 کو خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور USAID کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ایف ایم 101 ریڈیو سٹیشن پر "ہم آپ اور بہتر زندگی" نامی ایک ریڈیو ٹاک شو میں شرکت کی. یہ پروگرام 11:00 بجے نشر کیا گیا. شرکاء میں خوشحالی بینک کے حکام، ریٹیل ٹیم اور بینک سے استفادہ حاصل کرنے والے صارفین نے شرکت کی جنہوں نے اس کی پروڈکٹس اور خدمات کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا. پاکستان میں زراعت اور مالیاتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے USAID اور خوشحالی بینک کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی.
مزید پڑھیں