Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 21:18
Signing Ceremony
خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے آئی۔آر۔آئی۔ایس پیمنٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کر لیا
20 Aug, 2018

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے تیزی سے فروغ پاتی مائیکرو فنانس مارکیٹ میں اپنا کسٹمر بیس بڑھانے کے لیے صارفین کو جدید خدمات پیش کرنے کے اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ بینک نے ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کے تحت مستقبل میں استعمال ہونے والے ادائیگی کے پلیٹ فارم کی طرف قدم بڑھایا ہے ۔ اس سلسلے  میں بینک نے خود کو جدید بینکنگ کے مستقبل کی اہم قوت بنانے کے لیے ٹی پی ایس ملٹی چینل ادائیگی پلیٹ فارم کا انتخاب کیاہے ۔


ٹی پی ایس کے ساتھ نئی اسٹریٹجک شراکت داری سے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک آئی ۔آر۔آئی۔ایس کارڈ مینجمنٹ اور ٹرانزیکشن سوئچنگ پلیٹ فارم سے استفادہ  حاصل کر سکے گا۔ یہ پلیٹ فارم بینک کی ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرے گا اور جدید خدمات کی فراہمی کو تیز بنانے میں مدد دے گا۔


معاہدے کے مطابق ٹی پی ایس ، بینک کو پے پاک ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ پے پاک ڈومیسٹک اسکیم کے تحت ، بینک کو موئثر اورسستی بینکنگ خدمات فراہم کرنے کا اہل ہو گا۔کارڈ ہولڈرز ملک بھر کے تمام 1 لنک فعال اے ٹی ایم پر نقد رقم حاصل کرسکیں گے۔

اس موقع پربات کرتے ہوئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر، غالب نشتر نے کہا ''پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک ہونے کی حیثیت سے ہما را عزم ہے کہ ہم ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ما ئیکرو فنانس ملک میں خوشحالی لا سکے۔ مضبوط ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم کی خدمات سے پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر میں آسان ادائیگی کو فروغ ملے گا اور ہمارے تیزی سے بڑھتے ہوئے کسٹمرز کی ضروریات کو پورا کر سکیں گے ''۔ 


  ٹی پی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، شہزاد شاہد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا"  پاکستا ن کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری کر کے ہمیں فخر ہے۔ہمارا ادائیگیوں کا جدید پلیٹ فارم آئی ۔آر۔آئی۔ایس 5 ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو متحرک کرکے صارفین کو بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے ۔ ٹی پی ایس پاکستان کے ایک نمایاں مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری کر کے پاکستان کے مائیکرو فنانس کے شعبے کی پذیرائی کے لیے کام کرنے کے لیے پر امید ہے "۔