آج خوشحالی بینک اپنی 14 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں اپنی پہلی ماڈل برانچ کے آغاز کا جشن منا رہا ہے. خوشحالی بینک %20 حصے کے ساتھ مائیکرو فنانس کے شعبے میں مارکیٹ لیڈر ہے اور پاکستان میں غربت کو کم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے. سال 2000 میں اپنے آغاز سے خوشحالی بینک نے متعدد مائیکرو کاروباری پراجیکٹس متعارف کروا کے چھوٹے درجے کے کاروباری افراد کو خود مختاری حاصل کرنے اور غربت پر قابو پانے کے مواقع فراہم کیے ہیں. خوشحالی بینک نے اپنے قیام سے اب تک بنیادی طور پر پاکستان کے دیہی علاقوں میں اپنے 100 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں 3 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں.
عالمی سطح پر دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں غربت کم کرنے اور آمدنی میں اضافے کے لئے مائیکرو فنانس کو بنیادی طریقہ کار میں شمار کیا جاتا ہے. گزشتہ دہائی میں پاکستان نے مائیکرو فنانس کے لئے ایک ترقی پسند پالیسی فریم ورک تشکیل دیا تھا جس نے اس شعبے میں ملکی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جو گیارہ بینکوں اور 50 بلین روپے سے زائد کے مجموعی بقایا قرضہ جات کے پورٹ فولیو کے ساتھ نمایاں ہے.
پاکستان میں مالیاتی رسائی ایک چیلنج ہے اور مائیکرو فنانس کے خصوصی ادارے مالیاتی خدمات تک رسائی میں بہتری اور ایسے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں جنھیں روایتی مالیاتی شعبے میں شریک نہیں کیا جاتا.
"آج کا دن ہمارے لئے بہت اہم ہے کیونکہ خوشحالی بینک پاکستان کے مرکزی مائیکرو فنانس ادارے کے طور پر نہ صرف اسلام آباد میں اپنی پہلی ماڈل برانچ کا افتتاح کر رہا ہے بلکہ اپنی 14 ویں سالگرہ بھی منا رہا ہے. 2000 میں اپنے قیام کے بعد سے ہم نے کاروبار، صارفین اور ملک بھر میں اپنی موجودگی میں ترقی اور توسیع دیکھی ہے. اپنی مسلسل ترقی اور توسیع اور مجموعی طور پر معیشت میں اور خصوصا مائیکرو فنانس کے شعبے میں اپنی مرکزی حیثیت برقرار رکھنے کے لئے ہم نے اپنی توجہ ایسے علاقوں پر توجہ مرکوز کی ہے جہاں اقتصادی سرگرمیاں زیادہ ہے مثلا دیگر صوبوں اور AJK کے علاوہ سندھ کے آبپاشی والے علاقے اور جنوبی پنجاب وغیرہ. ہمیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں ہم اپنے مقصد کے لئے کام کرنا اور دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت سے قوم کو خوشحال بنانا جاری رکھیں گے."
خوشحالی مائیکرو فنانس کا کاروباری ماڈل ترقیاتی، منظم اور پائیدار ہے. یہ کاروباری ماڈل مونو گروپ قرضے کی پروڈکٹس سے ترقی کی صلاحیت رکھنے والے مائیکرو اداروں پر فوکس کے ساتھ مائیکرو اور SME طبقات کے لئے ایک مکمل خدمات والے بینک میں تبدیل ہو رہا ہے.