Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 22:35
CSR
خوشحالی بینک کی جانب سے بچوں کے لیے ٹریل 5 کے نزدیک کیمپنگ سائٹ کی تیاری میں مدد کی فراہمی
03 Jul, 2019

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے ماحول کے تحفظ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اس غرض سے کیے جانے والے اقدامات میں فعال معاون کا کردار ادا کیا ہے۔اس مرتبہ خوشحالی بینک نے  بچوں کے لیے ٹریل 5، مارکگلہ ہلز، اسلام آباد کے نزدیک کیمپنگ سائٹ کی تیاری میں  مدد کا وعدہ کیا ہے۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سے بخوبی آگاہ ہے ، چنانچہ اس نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) کے ساتھ اس کی افتتاحی تقریب میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جسمانی سرگرمیوں کے لیے ایک تفریحی جگہ کے قیام کی غرض سے  یہ جگہ نوجوان ایڈوینچررز اورکھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے انتہائی مناسب ہے کیوں کہ اس مقام سے جنگلات ، ہائیکنگ ٹریلز اور دیگر شہری سہولتوں تک رسائی آسان ہے۔اس سائٹ کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا  جس سے بچوں کی صحت بخش نشوونما میں مدد مل سکے گی، قدرتی ماحول کے تحفظ میں حصہ لینے کے رجحان میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کی ذہنی صحت میں بھی کئی طریقوں سے اضافہ ہوگا۔ شہری زندگی کی افراتفری سے دور یہ سائٹ یقیناً اسلام آباد کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا:"اس سائٹ کو ترقی دینے کا مقصد دارالحکومت کے نوجوانوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ٹیم ورک اور بیرونی سرگرمیوں کا منفرد تجربہ حاصل کر  سکیں اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں۔ ایسی تفریحی سرگرمیاں  جسمانی، ذہنی ، سماجی اور جذباتی نشوونما میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اس سال کے آغاز میں بھی، خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ  کے ہمراہ کام  کیا تھا تاکہ درختوں کی مقامی اقسام کو دوبارہ پیدا کیا جا سکے  اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کو پلٹایا جا سکے۔بینک کے عملے نے  بھی، نیشنل پارک میں املتاس، پھلائی اور کچنار کے مقامی اور تیزی سے بڑھنے والے 100درختوں کی کاشت میں بھی رضاکارانہ حصہ لیا تھا۔