خوشحالی کا مقامی خواتین کی مالیاتی تعلیم کے لئے تقریب کا انقعاد
خوشحالی نے مالیات تک آسان رسائی اور خواتین کو اپنی الگ شناخت بنانے کے لئے بااختیار بنانے کے لئے پاکستان میں صنفی عدم مساوات کو کم کرنے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے. خواتین کے بینالاقوامی دن کے موقع پر خوشحالی نے اسلام آباد کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں شاہ الله دتہ کی خواتین کی مالیاتی تعلیم کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا. تقریب میں 100 مقامی مستقبل کی ممکنہ کاروباری خواتین نے حصہ لیا، جنھیں ان کے لئے دستیاب مواقعوں اور امکانات کے بارے میں بتایا گیا.خوشحالی کے راولپنڈی اور اسلام آباد کے عملے نے ان خواتین کو تعلیم دی اور انہیں کاروبار کا آغاز کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کرنے میں مدد فراہم کی.