Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 15:42
PARTICIPATES IN THE MICROFINANCE AWARENESS PROGRAM AT KASUR
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی قصور میں منعقدہ مائیکروفنانس اویئرنس پروگرام میں شرکت
26 Oct, 2017

خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی قصور برانچ نے18اکتوبر2017کوایوان شاہ جہاں،ضلع قصور میں منعقد ہونے والے ”مائیکروفنانس اَویئرنس پروگرام“میں شرکت کی۔یہ پروگرام SBPبینکنگ سروسزکارپوریشن (SBP-BSC)کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد مائیکروفنانس انڈسٹری کے مختلف نمایاں اداروں کی جانب سے عام عوام کے لیے متعارف کروائی جانے والی پروڈکٹس اور سروسز کے بارے میں معلومات کی فراہمی تھا۔ پروگرام کامقصد عام لوگوں میں مائیکروفنانس بینکوں کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کرنا، انہیں بینکنگ سے متعلق براہئ راست سوالات کرنے کاموقع دینا اور بینکنگ سروسز کے استعمال سے متعلق جھجک ختم کرنا تھا۔ یہ پروگرام SBP کی مالی شمولیت کے حوالے سے حوصلہ افزائی کے منصوبے کاحصہ تھا۔

اس پروگرام میں دیگر مائیکروفنانس بینکوں اور اداروں کے ساتھ KMBLنے بھی اپنے اسٹال پر قرض کے حصول اور سیونگز پروڈکٹس سے متعلق رہنمائی کا اہتمام کیا تھا۔اس موقع پرKMBLنے اپنے موجودہ صارفین کو بھی اسٹال پرمدعوکیا جنہوں نے حاضرین کو اپنے کاروبار کے علاوہ اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

پروگرام میں SBPکی جانب سے سینئرمینجمنٹ نے شرکت کی۔KMBLکی جانب سے ڈسٹری بیوشن منیجر جناب عدنان ستار بطور مہمان مقررشریک ہوئے اورحاضرین کو مائیکروفنانس سے متعلق معلومات اوراپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

نبیل سعید

نبیل سعید کمبوڈیا،قطر،پاکستان اور امریکاکی مختلف قابل ذکر کمپنیوں کے لیے مارکیٹنگ کا 17سال سے زیادہ متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک کاحصہ بننے سے قبل آپ امریکابیسڈ کمپنی  Cynosure Solutions  کے مارکیٹنگ فنکشن کو ہیڈ کررہے تھے۔آپ نیشنل بینک آف پاکستان میں سینئر وائس پریزیڈنٹ برائے کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے عہد ے پر بھی تعینات رہے،اس دوران آپ نے بینک کے لیے برانڈ اسٹرٹیجی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کروایا اور اس کی ڈیجٹلائزیشن کی قیادت بھی کی۔آپ ڈاؤلنس میں سینئر وائس پریزیڈنٹ کمیونی کیشن کی حیثیت سے اس کی کارپوریٹ کیمپین کاحصہ رہے اور 2200ریٹیل آؤٹ لیٹس کی برانڈ نگ کی نگرانی کی۔

نبیل سعیدنے ہمدردانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، ہمدردیونیورسٹی کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹراینڈ بیچلر(Hons.) ڈگری حاصل کی ہے۔

ضیاء اعجاز

ضیاء اعجاز پاکستان اور بیرون ملک مختلف بینکوں مثلاً عسکری بینک،ریاض بینک اور الائیڈ بینک کے ساتھ کام کرنے کا 25سالہ تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔جناب ضیاء اعجاز چیف فنانشل آفیسر،گروپ چیف کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ اور گروپ چیف آپریشنز جیسی مختلف ذمہ داریوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ جناب ضیاء اعجاز2014سے UBLکے ساتھ بحیثیت SEVP/گروپ ایگزیکٹیو،ریٹیل بینک منسلک ہیں۔