Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:30
5.Women Entrepreneurs.
بہاولپور میں انٹرپرینیو خواتین کے عالمی دن پر تقریب

 19 نومبر کو دنیا بھر میں خواتین انٹرپرینیورکے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر KMBL نے بہاولپور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

KMBL پاکستان میں چھوٹے کاروباروں سے وابستہ خواتین کو تربیت ومہارت کی فراہمی کے ذریعے ان کی ترقی اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ان اقدامات کے ذریعہKMBL خواتین کو غربت سے نجات دلانے میں ان کی مدد کر کے صنفی شمولیت کی اپنی وراثت کو آگے بڑھارہا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کی بدولت خود کفیل ہوسکیں۔ بہاولپور کی خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزائی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خواتین کووسائل کے کم سے کم استعمال کے ذریعے کاروبار شروع کرنے سے متعلق مہارت فراہم کرناتھا۔

اس موقع پر ایک بار پھر معروف اور کامیاب مائیکرو انٹرپرینیور اور مشہور یوٹیوب کی مشہور شخصیت شاہد حسین جوئیہ کو مدعو کیا گیا،جنہوں نے  خواتین کو بتایا کہ فروخت کی بہت زیادہ صلاحیت رکھنے والی پروڈکٹس گھرپر کیسے تیار کی جاسکتی ہیں۔اس سیشن میں 200 سے زیادہ خواتین نے حصہ لیا اور گھریلو استعمال کی اشیاء مثلاً صابن، ڈٹرجنٹ، شیمپوز اور ہینڈ واش وغیرہ بنانے کا طریقہ سیکھا۔ 

شاہدحسن نے سامعین کو کاروباری حکمت عملیوں کے ساتھ مارکیٹ کی فزیبلٹی تجزیہ کے ساتھ لاگت، مصنوعات کی ترقی، پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور تقسیم کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی۔

 ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں خواتین کو پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کے ساتھ عملی تجربہ بھی دکھایاگیا۔ اس موقع پر شریک خواتین میں تیارپروڈکٹس کے نمونے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس سیشن کا اختتام سوال وجواب کی نشست کے ساتھ ہوا، جس میں خواتین کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

قرضوں کی فراہمی سے آگے بڑھتے ہوئےKMBL کا مقصد کاروباری خواتین کی اگلی نسل کو ایسی صلاحیتوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنے کاروبار کے ذریعے پیسہ کماسکیں۔