غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرKMBL کے زیراہتمام17 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد کے نواحی علاقے شاہ اللہ دتہ میں مائیکرو انٹرپرینیورشپ سے متعلق ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین کوبااختیار بنانے کی ہماری کوششوں کے ایک حصے کے طور پردیہی علاقوں میں ایسے سیمینار منعقدکیے جاتے ہیں جہاں لوگوں کو ایسے ہنرسکھانے کا انتظام کیا جاتا ہے جو چھوٹے سرمایہ سے کم آمدنی حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکیں۔اس سیشن کا مقصد دیہی اور علاقائی خواتین کے اُس اہم کردار کو تسلیم کرنا تھاجویہ خواتین دیہی علاقوں سے غربت کے خاتمے اور اُن کی ترقی کے لیے اداکرسکتی ہیں۔
اس موقع پر ایک کامیاب مائیکرو انٹرپرینیور اور مشہور یوٹیوبر شاہد حسین جوئیہ نے " محدودوسائل میں کاروبار کیسے شروع کیا جائے اوراسے کیسے کامیاب کیا جائے"کے زیر عنوان منعقدہ نشست سے خطاب کیا۔ شاہد جوئیہ نے گھریلو شیمپو، مائع ڈٹرجنٹ، مائع ہینڈ واش، صابن، ٹف ٹائلز وغیرہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ کم سے کم وسائل کے استعمال سے کس طرح چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے۔انہوں خواتین پر زوردیا کہ وہ اپنے گھر کے مردحضرات کے شانہ بشانہ کام کریں اور اپنے گھرانوں کی ترقی میں برابرکی حصہ دار بنیں۔ شاہد جوئیہ نے بتایا کہ کس طرح ان مصنوعات کو مارکیٹ کے زبردست مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے دور دراز کے علاقے میں کاروباری نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان خواتین کو ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے پرKMBL کی تعریف کی۔ اس موقع پر شاہدجوئیہ کے مارکیٹ فزیبلٹی تجزیہ کے ساتھ لاگت، پروڈکٹس کی ترقی، پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور تقسیم سے متعلق مکمل رہنما لٹریچر شرکاء میں تقسیم کیاگیا۔ شاہد جوئیہ کی کاوشوں کو بی بی سی اور وائس آف امریکہ نے بھی سراہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ دیہی آبادی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا واحدحل کامیاب کاروباری منصوبوں کے فروغ میں ہے۔