Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:03
for website
کاشتکاروں کی بیٹھک کے ذریعے زراعت کا فروغ

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے طور پر خوشحالی بینک دوردراز کے دیہی علاقوں میں کاشتکاروں کے لیے تربیتی بیٹھک کا اہتمام کرتا ہے،جس کا مقصد نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے ماہرین کے ساتھ براہِ راست گفتگو کے ذریعے فصل کی پیداوار بڑھانے، پانی کے وسائل کے مؤثر استعمال اورکاشتکاری کی جدید تکنیک سے متعلق آگہی پیدا کرناہے۔مارچ 2017 میں اوکاڑہ کے ایک دوردراز گاؤں میں بیٹھک کا انتظام کیا گیا۔اس بار مکئی کی فصل کے موقع پرNARC کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر(مکئی)ڈاکٹر مزمل حسین نے مکئی کی فصل پر تفصیل سے گفتگو کی اور مقامی کاشتکاروں کے سوالات کے جوابات دیے۔