Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:08
image 6.1
زراعت کے فروغ کے لیے بھکر میں خوشحالی بینک کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے تربیتی نشست

خوشحالی بینک چھوٹے کاشتکاروں کی تربیت کے ذریعے ملک میں پائیدار زراعت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔یہ سرگرمی خوشحالی بینک کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام کا ایک حصہ ہے۔KMBL نے زرعی تحقیق میں تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

سال 2018 کے لیے کاشتکاروں کا پہلا تربیتی سیشن 29 جنوری2018 کوبھکر میں منعقد ہوا۔KMBL نے بھکر میں دالیں /چنے کی فصل کی کاشت کے لیے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے مفت تربیتی نشست کا اہتمام کیا۔

 نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں پروگرام لیڈر (دالیں) کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر شاہد ریاض ملک نے عمدہ فصل کی مختلف اقسام، کھادوں اور کیڑے مار دواؤں کے مؤثر استعمال کے بارے میں تربیت دی۔اس تربیتی نشست کے موضوعات میں عام کیڑوں اور فصل کو محفوظ اور صحت مند رکھنے سے متعلق معلومات شامل تھی۔چھوٹے کاشتکاروں کی پیداواری صلاحیت محدود ہے کیونکہ وہ زیادہ تر  کاشتکاری کے فرسودہ طور طریقوں پر انحصار کرتے ہیں اور اس بارے میں ان کی معلومات بھی محدود ہے،اس لیے بینک پوری سرگرمی سے کاشتکاروں کو تربیت دینے پر کام کرتا ہے تاکہ جو رقوم وہ زراعت میں لگاتے ہیں اس سے انہیں زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے۔