Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 22:18
KMBL Women's Day CSR
خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے خوشحالی مائیکروفنانس بینک اورNAVTTCکے مابین شراکت داری قائم
08 Mar, 2019

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے شراکت داری کا اعلان کیا۔ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے اقدامات کے تحت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک  نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن  کے  فیشن ڈئزائین اور ڈریس میکنگ کورسز کی طلبہ کو کاروبار شرو ع کرنے کے لیئے مالی معاونت فراہم کرے گا ۔ اس سلسلے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے 06مارچ ،2019کو خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے کارپوریٹ آفس میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس قدم کا مقصد ہنر مند اور باصلاحیت خواتین کو با اختیار بنانا ہے ۔

صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ، غالب نشتر نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے درمیان ایوارڈ تقسیم کیے ۔ آزاد جمو ں کشمیر سے تہمینہ رفیق ، پنجاب سے ارم الیاس ، سندھ سے جمیلہ ، بلوچستان سے تمکین منیر اور خیبر پختونخواہ سے یاسمین بی بی نے ایوارڈ وصول کیے ۔

 نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ٹیکنیکل تعلیم اور وکیشنل ٹریننگ کا ایک ایسا پالیسی ساز ادارہ ہے جو کہ پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ماہرانہ تربیت کے ذریعہ لوگوں کو فعال بنا رہا ہے ۔ نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی جانب سے سید منصور احمد ، پروگرام کور ڈینٹر برائے پرائیم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اور مسعود خان ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ فنانس نے نمائندگی کی ۔ 

اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئے صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک ، غالب نشتر نے کہا کہ ـ" خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے پچھلے انیس سال سے خواتین کو بہتر معاشی مواقع فراہم کر کے ان کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مستقبل کی کاروباری خواتین کو معاونت فراہم کرنے کے لیے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے  نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ساتھ یہ شراکت داری قائم کی ہے ۔ "

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے سال 2000میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک کم آمدنی والے طبقے بشمول خواتین کو وسیع پیمانے پر مالی سروسز فراہم کی ہیں ۔ شہری علاقوں سے لے کر دیہی علاقوں کی بے شمار خواتین خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی سروسز استعمال کر رہی ہیں ۔ اس وقت خوشحالی مائیکرو فنانس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین میں30 فیصد شرح خواتین کی ہے جو کہ بینک سے مالی معاونت حاصل کر کے اپنے کاروبار کو فروغ اور خاندان کی کفالت کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔