کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے تین کامیاب صارفین نے 13ویں سٹی پی ۔ پی۔ اے۔ ایف مائیکرو انٹرپرینیورشپ ایوارڈزکے موقع پر اعزاز حاصل کیئے ۔پاکستان بھر کے مائیکرو انٹر پرینیورز کی اعزازی تقریب کا اہتمام سٹی فائونڈیشن اور پی ۔ پی۔ اے۔ ایف کے باہمی تعاون سے سرینہ ہوٹل ، اسلا م آبا د میں کیا گیا ۔ ان ایوارڈز کا مقصد ایسے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کر نا ہے جنہوں نے قرض کو صحیح ا ستعمال کر کے اپنی مالی مشکلات اور خاندان کو درپیش مسائل کو حل کیا ۔
اس موقع پر صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ، غالب نشتر نے کہا " خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنے صارفین کو قرضے کے زریعے کاروباربڑھانے میں معاونت فراہم کی ہے ۔ مالی خدمات تک رسائی لوگوں کو ان کے مالی فیصلے لینے میں مد د کرتی ہے "ـ
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا "میں کامیاب ہونے والے تینوں مائیکرو انٹر پرینیورز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ یہ کامیابی اپنے مقصد کو حاصل کرنے والے ہر فرد کو متاثر کرے گی ۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستانیوں کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کا عزم رکھتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ اب مشکلات سے زیادہ بہترین مواقعوں پر توجہ دیں گے "۔
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے تین فاتح مائیکرو انٹر پرینیورز میں سے ایک روبینہ بی بی ہیں جن کا تعلق مظفرآباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے ۔روبینہ بی بی نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے قرض حاصل کیااور مویشیوں کے کاروبار میں سر مایہ کاری کی ۔ بینک کی مالی معاونت کے ذریعہ اس کے کاروبار کو فروغ ملا اور آج روبینہ کی ماہانہ آمدن 70,000روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے دوسرے فاتح گل حسن نے اپنی پانچ بکریوں اور دو بھینسوں کے ساتھ مویشیوں کی خرید وفروخت کا کا روبا بڑھانے کے لیے 2015میں بینک سے پہلا قرض حاصل کیا۔ اس وقت اس کے مویشیوں کی تعداد20بکریوں اور 6بھینسوں پر مشتمل ہے ۔
تیسرے مائیکرو انٹر پرینیورموہب علی 2012کے سیلاب سے متاثر ہونے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ نصیر آباد میں 6ماہ تک خیمہ بستی میں رہا ۔ وہاں اس نے اپنے خاندان کے لیے مزدوری شروع کر دی بعد ازاں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے قرض حاصل کر کے اس نے اپنے خاندان کو بہترین زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کاروبار کا آغاز کیا ۔ موہب اس وقت ماہانہ 100,000روپے کما رہا ہے ۔ دوسال کے اندر اس کی آمدن میں دوگنا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ۔
گزشتہ دو دہا ئیوں کے دوران خوشحالی مائیکرو فنانس بینک جیسے مالیاتی اداروں نے مالیاتی خدمات تک رسائی کو نہایت آسان بنا دیا ہے ۔مائیکرو فنانس سروسز نے لوگوں کو روایتی مالیاتی خدمات کی فراہمی کے ذریعہ ان کے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور ان تینوں جیسے کئی کاروباری افراد کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔