Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 21:18
Award
خوشحالی مائیکروفنانس بینک اٹھارویں سالگرہ
11 Aug, 2018

پاکستان کے سب سے بڑے مائیکروفنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے 11 اگست، 2018 کو اپنی 18 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ خوشحالی بینک کا  2000 ء  میں افتتاح کیا گیا تھا اور آج یہ بینک  158  شاخوں اور  28  سروس سینٹرز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان بھر میں کام کر رہاہے ۔اب تک  6 ملین سے زائد قرضوں کے اجراء سے خوشحالی بینک نے متوسط طبقہ کے مردوں اور عورتوں کے بہتر مستقبل کے لئے چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری کا  رجحان بڑھایا اور ان کی اقتصادی صلاحیتوں کا ادراک کرتے  ہوئے، منافع بخش سرمایہ کاری تک رسائی فراہم کرنے کی روایت پیدا کی ہے ۔ 

پاکستا ن کے پسماندہ طبقوں کی معاشی زندگی بہتر بنانے اور پاکستان میں مالی شمولیت میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ، خوشحالی بینک اب اپنی سروسز کو مزید فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی سروسز میں سرمایہ کاری کررہا ہے ۔18سالوں کے دوران، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کسانوں ، ملازمین اور گھر یلو سطح پر کاروبار کرنے والے افراد کو آسان مالی خدمات تک رسائی فراہم کی ہے۔بینک  بہتر شرائط پر قرض کے حصول اور مالی سروسز سے متعلق مئوثر اور مفت تربیت بھی فراہم کرتا ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہا کہ: '' ہمارا عزم پاکستان کا سب سے اہم مائیکرو فنانس ادارہ بننا ہے ۔ ہم اپنے ماہر بینکرز کے ذریعہ اعلی مالی خدمات فراہم کرتے ہیں جو کہ پاکستان میں پہلا ما ئیکرو فنانس لائسنس یافتہ بینک ہو نے کی حیثیت سے مثال بن جاتی ہے"۔ 

 انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہاـ" ہمیں ڈیجیٹل کامیابی کے تین اہم اجزاء :مصنوعات، لوگوں او ر طریقہ کار ، پر زور دینا ہے کیونکہ بینکنگ شعبے میں تیزی سے بڑھتے ٹیکنالوجی اور جدید فنانشل ٹیکنالوجی کے ادارے پہلے سے قائم شدہ اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا چیلنج دے رہے ہیں۔" 

اپنی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر ،خوشحالی بینک نے ملک بھر میں تمام شاخوں میں 'پلانٹ خوشحالی' مہم کا انعقاد کیا۔ بینک کے ہر ملازم نے پودے لگانے کی اس مہم میں حصہ لیا۔ سالگرہ کے اعزاز میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک فیملی نے ملک بھر میں 4,500سے زائد پودے لگائے ۔ یہ مہم ملک کی ترقی میں بینک کے مجموعی عزم کا حصہ ہے جو کہ بینک کی خدمات سے بھی بالاتر ہے ۔ 

 جون 2018 تک خوشحالی بینک کے تقریبا  2 ملین فعال ڈیپازیٹر ، اور700,000سے زائد فعال قرض دہندہ جوبینک کو پاکستان کا سب سے بڑا ما ئیکرو فنانس بینک بناتے ہیں۔